مالیگاؤں / شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جالنہ سے مالیگاؤں واپس آرہے افراد کی کار رات 1 بجے کے دوران ناندگاؤں-مالیگاؤں روڈ پر ناگیہ ساکیا ڈیم کے سامنے واقع کچے پل سے ندی میں جاگری اس خوفناک حادثہ میں ایک 4 سالہ بچی سمیت مالیگاؤں شہر ڈاکٹر یعقوب منصوری اور انکے سالے افروز منصوری کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی ، وہیں 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں بغرض اسپتال میں داخل کیا گیا ، 4 افراد کی حالت نازک ہونے کی بنا انہیں ناسک شتابدی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ اس حادثے میں پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ہوگا ۔
دریں اثنا جیسے ہی پولیس اور مقامی شہریوں کو حادثے کی اطلاع ملی، زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ناندگاؤں کے دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نیز مریضوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے مالیگاؤں کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،
اس ضمن میں منصوری برادری کے سیکریٹری جاوید منصوری تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 30 مئی 2023 کی رات ایک بجے کے درمیان ڈاکٹر یعقوب منصوری اپنی فیملی کے ساتھ جالنہ سے واپس مالیگاؤں آرہے تھے کے اسی دوران ناندگاؤں کے پاس ایک پل سے انکی کار نیچے ندی میں گر گئی ، اس دلخراش حادثے میں ڈاکٹر یعقوب رمضان منصوری ساکن گرین پارک مالیگاؤں ، انکے سالے افروز لطیف منصوری ساکن بھگور ناسک ، اور سالے کی بھتیجی شفاء وسیم منصوری 4 سال ساکن بھگور ناسک کی موت واقع ہوگئی ، وہیں 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں مزید علاج کے لئے ناسک شتابدی اسپتال روانہ کیا گیا ہے ، مرحوم ڈاکٹر یعقوب منصوری کی بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ تینوں مرحومین کی تدفین بعد نماز ظہر عائشہ نگر قبرستان میں عمل میں آئی ہے ۔ اس حادثے کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔


