مالیگاؤں : 7 جولائی / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار سیکولر فرنٹ نے شہر کی ترقی کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ سیکولر فرنٹ نے شہر کے اہم ڈی پی راستوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے 132 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف شیخ، مستقیم ڈگنیٹی اعجاز بیگ و دیگر ذمہ داران نے بتایا کہ نئی باڈی کو پہلا بجٹ ملا تو شہر کی ترقی کے لیے ایک اچھا منصوبہ تیار کیا گیا۔ شہر کے اہم ڈی پی روڈز کی حالت بہت خراب تھی، جن کی مرمت اور تعمیر کے لیے 122 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد میں ایک برج اور روڈ کی توسیع کے لیے 5 کروڑ روپے کا اضافہ کر کے کل 127 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کیے گئے۔
ان ٹینڈروں میں شہر کے پربھاگ نمبر 1، 2، 3 اور 4 کے تمام اہم روڈز شامل ہیں۔ ٹینڈر کی آخری تاریخ 30 جولائی ہے اور اسی دن ٹینڈر کھولے جائیں گے۔ کوشش ہے کہ جلد از جلد ورک آرڈر جاری کر کے کام شروع کیا جائے۔اس طرح کے امید افزا جملوں کا اظہار سیکولر فرنٹ نے کیا ۔
اس کے علاوہ اگرا روڈ (درے گاؤں نیشنل ہائی وے نمبر 3 سے موسم برج تک)راستوں کی خوبصورتی، لائٹنگ اور نئے پولز لگانے کے لیے 5 کروڑ روپے کا الگ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ کل ، 132 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری ہو چکے ہیں،
سیکولر فرنٹ کے ذمہ داران میں آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر کی 54 اہم سڑکوں کو کھولنے کا بھی منصوبہ ہے۔ انکرویچمنٹ ہٹانے اور روڈز کی اصل چوڑائی بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹینڈر میں سخت شرائط رکھی گئی ہیں تاکہ معیار برقرار رہے اور کام وقت پر ہو۔انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن کی آمدنی بڑھانے کا منصوبہ بھی تیار ہے، بغیر کسی نئے ٹیکس کے۔ شہریوں سے اپیل کی کہ کچھ وقت دیں، ان شاء اللہ شہر کا چہرہ بدل جائے گا اور چند مہینوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔یہ ترقیاتی کام شہر کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے جو شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں، کارپوریشن کی آمدنی بڑھانے کا منصوبہ بھی تیار، عوام تعاون کریں