مالیگاؤں / سروے نمبر 55 شہید عبدالحمید روڈ اقبال ڈابی کے آگے رہائش شہباز اختر سلیم احمد انصاری کی آپسی جھگڑے میں موت واقع ہوگئی ۔
ملی تفصیلات کے مطابق شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا تھا کہ کلو کٹی کے پاس کچھ دوستوں میں کسی بات کو لیکر دھکا مکی ہوئی جس میں شہباز اختر زمین پر سر کے بل گر گیا ، جہاں سر میں مار لگنے کے سبب اسکی موت واقع ہو گئی ۔
اس معاملے میں سٹی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر سروے نمبر 55 میں رہائش سیّد سمیر سیّد کریم 21 سال کو گرفتار کر آج مقامی کورٹ میں حاضر کیا ۔ جہاں پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار سیّد سمیر کی 5 دنوں کے لئے پولیس کسٹڈی کی مانگ کی ، دفاعی وکلا نے جرح کرتے ہوئے معزز جج کو بتایا کہ سیّد سمیر مقتول شہباز اختر کا دوست ہے ، مرحوم کی موت کسی ہتھیار یا چیز کے استعمال سے نہیں ہوئی ہے بلکے اسکی موت سر کے بل گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے ، معزز جج نے وکلا کی باتوں کو سننے کے بعد سیّد سمیر کو ایک دن کی پولیس کسٹڈی میں روانہ کیا ہے ، کل دوبارہ اسے کورٹ میں حاضر کیا جائے گا ۔ وہیں وکلا نے جلد ضمانت ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ اس معاملے کی دیگر تحقیقات پی آئے سونونے کررہے ہیں ۔



