مشہور خبریں

آئشر ٹرک و کنٹینر میں خوفناک ٹکّر ، ماں بیٹی جاں بحق ، ڈرائیور شدید زخمی

 


ناسک/ شہر کے دوارکا-اڈگاؤں فلائی اوور بریج پر ایک آئشر ٹرک و کنٹینر میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے ، اس دلخراش حادثہ میں بدقسمتی سے ماں بیٹی کی موت واقع ہوگئی ہے۔  جس کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔


 اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق دوارکا سے اڈگاؤں کے فلائی اوور پر ایک آئیشر ٹرک بند حالت میں کھڑا تھا۔  اس دوران اگتپوری سے دھولیہ کی سمت جا رہے ایک کنٹینر نے پیچھے سے آئیشر کو زوردار ٹکر دے ماری ۔ اس تصادم میں کنٹینر ڈرائیور کے ساتھ ڈرائیور سیٹ کے بازو میں بیٹھی ماں بیٹی المناک طور پر جاں بحق ہوگئے وہیں کنٹینر ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے ۔

 اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنچوٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال روانہ کرتے ہوئے ۔ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں ہے ۔  زخمی کنٹینر ڈرائیور کو مزید علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.