مشہور خبریں

مالیگاؤں شہر میں گاندھی مجسمہ پر آصف شیخ کی قیادت میں پارٹی کارکنان کا دھرنا و شرد پوار سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ

 


مالیگاؤں /  آج این سی پی سربراہ شرد پوار نے پارٹی صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد پارٹی کارکنان کے ساتھ پارٹی لیڈران میں ہلچل مچ گئی ہے ۔

ریاست بھر میں شرد پوار کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا جارہا ہے 

 پارٹی لیڈران و کارکنان  ریاست میں کئی مقامات پر بھوک ہڑتال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مالیگاؤں شہر میں سبق رکن اسمبلی و ہ این سی پی شہر صدر آصف شیخ رشید کی قیادت میں گاندھی مجسمہ پر این سی پی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے شرد پوار سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے اور این سی پی باگ ڈور سنبھالنے کا مطالبہ کیا ۔ 


 شرد پوار کے اچانک عہدے سے استعفیٰ کے اعلان پر ملک بھر میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے ، وہیں این سی پی کے اعلی لیڈران سے لیکر کارکنان تک جذباتی ہو گئے ہیں ۔

 ملک بھر میں پارٹی کارکنان میں بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ، پارٹی لیڈران و کارکنان کے جاری احتجاج اور مطالبے پر کمیٹی کیا فیصلہ لیتی اسکا خلاصہ تو آنے والے وقت میں ہی ہوگا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.