مشہور خبریں

مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج میں شاہو مہاراج کی صد سالہ برسی کا انعقاد

 


مالیگاؤں /  محکمہ تعلیم کے جاری کردہ سرکیولر  پر عمل پیرا ہوتے ہوۓ مورخہ 6 مئ 2023 سنیچر کے دن صبح دس بجے مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج میں سماجی انقلاب کے علمبردار، دلتوں اور نچلی ذاتوں کے مسیحا،انصاف و مساوات کے زبردست حامی راج رشی شاہو مہاراج کی صد سالہ برسی منائی گئی۔پروگرام کی صدارت ہیڈ ماسٹر ریحان احمد ہمدانی صاحب نے فرمائ ۔ہیڈ ماسٹر صاحب کی قرات سے پروگرام کا آغاز ہوا۔اغراض و مقاصد ناہید کوثر آپا نے بیان کیے۔محترم رئیس سر، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس سکینہ آپا، سپروائزر ذکیہ آپا و سینئر ٹیچرز اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ و طالبات کی حاضری نے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا۔اسٹاف ممبر شویتا پاٹل میڈم نے شاہو مہاراج کی ابتدائی زندگی کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

شاہدہ بدرالدجی آپا نے شاہو مہاراج کی عملی زندگی و سماجی اصلاحی کاموں پر سیر حاصل گفتگو کی نیز نچلے طبقہ کے لوگوں کیلئے انہوں نے جو کارہاۓ نمایاں انجام دیئے اس کا تذکرہ کیا۔محترم رئیس سر نے اپنی مخاطبت میں شاہو مہاراج کے تعلیمی کارناموں سے حاضرین کو واقفیت دی۔ اس تناظر میں محکمہ تعلیم کے جاری کردہ سرکیولر کا اصل مقصد حاضرین کے روبرو پیش کیا۔ صدارتی خطبہ میں ہیڈ ماسٹر صاحب نے شاہو مہاراج کی زندگی کے اہم پہلوؤں سے نسل نو کو واقف کروانا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ہدئہ تشکر کے بعد پروگرام کے ختم ہونے کا اعلان کیا گیا ۔ شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.