ناسک / ناسک شہر کے متنازعہ پولس انسپکٹر نیلیش مینکر کے خلاف گنگاپور پولیس اسٹیشن میں بھتہ مانگنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پولیس فورس کے ساتھ شہر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ایم ایل اے سوہاس کاندے نے اس کی شکایت کی تھی۔ جرم کی تفتیش میں مدد کے لیے 4 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ عدالت کے حکم کے مطابق درج کر لیا گیا ہے۔
شیو سینا کے ضلعی سربراہ اور ایم ایل اے سوہاس دوارکاناتھ کاندے (45 سال ڈھانڈا سماج سیوا، پرشوا بنگلہ، پائپ لائن روڈ، آنندوالی، ناسک) ناسک ڈسٹرکٹ بینک کے نائب صدر تھے جب ایک خاتون نے گنگاپور پولیس اسٹیشن میں کچھ افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا۔ یہ مقدمہ 10 نومبر 2016 کو دائر کیا گیا۔
کرائم برانچ یونٹ-2 کے اس وقت کے پولیس انسپکٹر نیلیش مینکر اس جرم کی جانچ کر رہے تھے۔ کاندے نے استغاثہ میں کہا ہے کہ مینکر نے اس جرم میں ملزم کو خوف دکھا کر مجھے اس جرم میں بنا وجہ ملزم بناکر پھنسانے کی دھمکی دی تھی ۔



