مشہور خبریں

علاقے میں قتل ہونے کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیورات کی لوٹ

 


ناسک / 1 جون 2023 کی صبح تقریباً 9:30 بجے کے درمیان سرد واڑی بائے پاس کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سڑک پر پیدل چل رہی ایک خاتون کو علاقے میں قتل ہونے کا جھانسہ دیتے دو تولہ سونے کی پوت اور ایک انگوٹھی چھین کر راہ فرار اختیار کی ۔


ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سردواڑی روڈ پر واقع ساوجی کھناول کی منیجر جیوتی کملاکر کوتھلے آج صبح اپنے گھر سے کھاناول جارہی تھی ۔ اس دوران ایک شخص خاتون کے پاس آیا اور ہندی میں بات کرتے ہوئے کہنے لگا کہ یہاں قتل ہوا ہے اتنا سونا پہن کر اس طرف مت جاؤ  ۔ اس بعد اس نے خاتون  کو اپنے ساتھی کے پاس لے گیا جو قریب ہی ایک موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا۔  اس نے خاتون سے کہا کہ دیکھو یہ صاحب کیا بول رہے ہیں ان کی بات سنو ،  اس وقت دوسرے شخص نے خاتون کو اپنے جسم سے سونا اتار کر پرس میں رکھنے کو کہا ،


خاتون نے بھی اپنے ہاتھ سے 2 تولہ سونے کی پوت اور ایک تولے کی انگوٹھی نکال کر اپنے پرس میں رکھ لیا ، اس درمیان مذکورہ بدمعاش شخص نے خاتون کا پرس چھین لیا۔  اس وقت خاتون  نے اس کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش بھی کی۔  تاہم وہ کالے رنگ کی پلسر پر ہیلمٹ پہن کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ 


 اس دوران پولیس کو جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی وہ موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔  اس کے بعد جب پولیس نے علاقے کے کچھ تاجروں کے سی سی ٹی کیمروں کی جانچ کی تو دونوں افراد کو تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کیمروں میں قید ہوئے ہیں ،  تاہم، پولیس نے بتایا کہ چونکہ  موٹر سائیکل اور ان بدمعاشوں کے چہرے واضح طور پر نظر نہیں آ رہے ہیں، اس لیے ان کی شناخت کر پانا مشکل ہو رہا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.