مالیگاؤں / شہر میں کل سے باران رحمت کا سلسلہ شروع ہے ، ایسے میں شہر بھر میں پاور سپلائی نظام اور اسکے خستہ حال ذرائع میں خلل پیدا ہونا عام سی بات ہے ، جاری بارش کے درمیان آج شام عصر کے وقت روشن آباد میں ایک الیکٹرک پول میں کرنٹ ہونے کے سبب دو بکرو کی موت واقع ہو گئی ۔
اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق روشن آباد علاقے کے ساکن خالق بھائی نے نمائندہ جمال شیخ کو بتایا کہ روشن آباد احمد بن اکبر مسجد کے پاس واقع الیکٹرک پول میں گزشتہ کئی روز سے کرنٹ آرہا ہے ، جس کی شکایات ہم نے 15 روز قبل پاور سپلائی کمپنی کے ساتھ انجنیئر راجو بھٹ سے کی تھی تب انہوں نے جلد ہی اس مسلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ، مگر آج تک یہ مسلہ حل نہیں ہوا اور آج الیکٹرک کھمبے کے پاس سے گزرنے والے دو بے زبان جانور اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ،
وہیں پاور سپلائی کمپنی کے ہیلپ لائن نمبر پر بھی کال کرنے پر کوئی رسپانس نہیں دیا جاتا ہے ، پاور سپلائی کمپنی کے ملازم و انجنیئر وقت پر اس مسلے کو حل کردیتے تو آج ان بے زبان جانور کی جان نہیں جاتی ، پاور سپلائی کمپنی جانوروں کی بھرپائی کرتے ہوئے الیکٹرک پول میں موجود خامی کو فوری طور پر درست کرتے ہوئے علاقے کی عوام کو راحت پہونچائے ، اسطرح کا مطالبہ بھی ساکنین کی جانب سے کیا گیا ہے ۔


