مشہور خبریں

دارالعلم کیمپس میں بہ تزک احتشام ٹیچرس ڈے تقریب کا انعقاد


 مالیگاؤں /  5 ستمبر بروز منگل "ٹیچرس ڈے" کے موقع پر دار العلم انگلش میڈیم اسکول کے نئے تعمیر شدہ کیمپس میں ایک باوقار تعلیمی، ثقافتی و تاثراتی تقریب کا انعقاد نعیم اقبال سر (سبکدوش معلم مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول) کی صدارت میں کیا گیا۔ 

تقریب کا آغاز بی بی اسیہ (Std 4th) کی تلاوتِ قرآن و اردو ترجمہ سے ہوا۔ نعتِ نبی ﷺ کا نذرانہ انابیہ اور شارمین (Std 3rd) نے پیش کیا۔  اعلانِ صدارت حارث سر (انچارج ہوپ اسکول) نے پیش کیا۔  افتتاحی و استقبالیہ کلمات اسکول کی پرنسپل افراح ناز میم نے ادا کیا۔

بعدِ ازاں مہمانِ مکرم کی خدمت میں اسکول کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر نے گل پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ کلاس U-K.G (قلعہ برانچ) کی طالبات نے Teachers' Day پر بہترین نظم اور محمد اریب (U-K.G) نے اشعار پیش کیا۔ 

کلاس U-K.G (نور باغ برانچ) کے طلبہ و طالبات نے ایکشن سانگ "استادِ محترم کو میرا سلام کہنا" کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ بعدِ ازاں تینوں برانچیس کے طلبہ نے یکے بعد دیگرے انگریزی، اردو اور مراٹھی زبانوں میں "استاذ کی عظمت" پر اظہارِ خیال کیا۔ 

   "وہ پیار کہاں" کے عنوان سے Std 5th (کیمپس) کی طالبات نے ایکشن سانگ پیش کیا۔ اسی طرح Std 5th کے طلبہ نے شعبہ ہائے حیات کے مختلف کردار پر مبنی بہترین ایکشن سانگ "شکریہ آج جو بھی ہیں آپ کی بدولت" پیش کرکے سبھی کا دل موہ لیا۔

    کیمپس کے ٹیچر منزہ میم اور رقیہ میم نے بزبانِ انگریزی ٹیچر کا مقام پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ 



اس کے بعد مینیجمنٹ کی جانب سے مہمانِ مکرم، چیرمین سر اور پرنسپل میم کے ہاتھوں تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو شال اور خوبصورت مومنٹو پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ 

 اسی طرح صدرِ تقریب نعیم اقبال سر کی خدمت میں بھی شال اور تہنیتی کلمات تحریر کی ہوئی خوبصورت فریم پیش کی گئی۔ ساتھ ہی جملہ اسٹاف نے بھی چیرمین سر اور پرنسپل میم کی خدمت میں خوبصورت تحفہ پیش کیا۔ 

   صدرِ تقریب نے اپنے خطبہٴ صدارت میں طلبہ اور اساتذہ کو قیمتی نصیحتیں اور حوصلہ افزائی کی، بچوں کے بہترین performance کی سراہنا کی، خوب دعائیں دی۔

  اظہارِ تشکر شعیرہ میم (کیمپس) نے پیش کیا۔ بہترین اشعار کے ساتھ نظامت کے فرائض پرنسپل افراح میم نے ادا کیے۔

پروگرام کے اختتام پر بچوں نے اپنے ٹیچرس سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اپنے ہاتھوں سے تحریر کردہ Greeting Cards، گلدستے اور ڈھیر سارے تحفوں سے نوازا۔ پروگرام کی تیاری میں جملہ اسٹاف نے بھر پور محنت کی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد ٹیچرس کے ہاتھوں کیمپس میں شجر کاری کی گئی۔ اس موقع پر پورے کیمپس کو decorate کیا گیا تھا۔  ڈپارٹمنٹ آف میڈیا،

دارالعلم انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.