مشہور خبریں

شوہر نے سو رہی بیوی کے سر میں مصلی مار کر قتل کر دیا، قتل کے بعد شوہر نے لگائی پھانسی

 


ناسک /  ناسک شہر میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل قتل کے واقعات سے شہریوں میں خوف کا ماحول پھیل گیا ہے۔  ایک ماہ قبل امبڑ کے علاقے میں ایک نوجوان کو 4 سے 5 نوجوانوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے صرف 10 سے 12 سیکنڈ میں قتل کر دیا تھا۔  اس کے بعد پرانے سڈکو علاقے کے شیواجی چوک شاپنگ سینٹر میں ایک سبزی فروش کو چھ نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ اس کے بعد گنگاپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں معمولی جھگڑے کی وجہ سے دو لوگوں کے ذریعہ ایک نوجوان کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا۔  شہر میں جہاں اس قتل کے واقعات تازہ ہیں، وہیں اب ایک بار پھر شہر کے اڈگاؤں علاقے کے اچھامنی نگر میں صبح سات بجے کے قریب ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے پھانسی لگا کرخودکشی کرلی ۔

 اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق خودکشی کرنے والے شوہر کا نام وشال نیوریتھی گھورپڑے اور قتل ہونے والی بیوی کا نام پریتی وشال گھورپڑے ہے ۔ آج صبح معلوم ہوا ہے کہ وشال گھوڑپڑے نے اپنی بیوی پریتی جب سو رہی تھی تب اسکے سر پر مصلی مار کر قتل  کردیا ، واردات کے بعد وشال گھورپڑے نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔  گھورپڑے کے اہل خانہ کو جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی وہ موقع پر پہنچ گئے۔


 اس دوران وشال گھورپڑے نے اپنی بیوی کو کیوں مارا؟  اس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے اور نہ ہی کوئی معلومات دستیاب ہیں۔  اس قتل کی وجہ سے ناسک شہر کے ساتھ ساتھ اچھامنی نگر علاقہ میں بھی سنسنی مچ گئی ہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر  مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.