مشہور خبریں

حرا انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں تقریب تقسیم انعامات انٹر اسکول کوئز کمپٹیشن ، شریک طلباء و طالبات کو اعزازی انعامات 10 ہزار، 8ہزار، 6ہزار، 4ہزار، 2ہزار اور میڈل سرٹیفکیٹ سے نوازا جائیگا

مالیگاؤں / (پریس  ریلیز ) گذشتہ 14 جنوری بروز اتوار کو ATT ہائی اسکول میں حراء انگلش میڈیم اسکول و SDI امید کرئیر گائیڈنس ٹیم مالیگاؤں کے اشتراک سے انٹر اسکول کوئز کمپٹیشن کا انعقاد ہوا تھاـ اس امتحان میں شریک طلباء و طالبات کو اس پریس ریلیز کے ذریعہ اطلاع دی جاتی ہیکہ 30/ جون 2024 بروز اتوار صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج، درے گاؤں، مالیگاؤں میں تقسیم انعامات کی تقریب حضرت مولانا سید امین القادری صاحب (چیئرمین حرا انگلش اسکول) کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ جسمیں 5 اعزازی انعامات 10 ہزار، 8ہزار، 6ہزار، 4ہزار، 2ہزار اور میڈل سرٹیفکیٹ سے نوازا جائیگا۔ نیز جو طلباء و طالبات نمایاں کامیابی حاصل کیئے ہیں انھیں بہترین ٹرافی پیش کی جائیگی جبکہ امتحان میں شریک تمام طلباء و طالبات کو بھی انعامات سے نوازا جائے گاـ مزید معلومات کے لئے اپنی اسکول کے انچارج سے رابطہ قائم کریں۔ اس طرح کی پریس ریلیز SDI امید ٹیم کی جانب سے دی گئی اور امتحان میں شریک تمام ہی طلبہ و طالبات، انکے ٹیچرس، سرپرست و والدین سے شرکت کی گذارش کی گئی ھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.