مشہور خبریں

گٹکے کے لئے پیسے نہ دینے پر 17 سالہ لڑکے حسین تاج خان کا قتل ، 3 افراد گرفتار

ممبئی / ممبئی سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس میں صرف گٹکے کے لئے پیسے نہ دینے پر  17 سال کی عمر کے بچے کو قتل کر دیا گیا ۔

 اس واقعہ کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے ، پولس نے اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔  مہاراشٹر میں گٹکھا پر پابندی نافذ ہے لیکن پھر بھی گٹکھا تمام پان دکانوں میں پان مسالہ کی شکل میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہے۔  یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ یہ اشیاء بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں دستیاب ہیں ۔

 پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق قتل کا یہ چونکا دینے والا واقعہ ملنڈ ویسٹ میں پیش آیا ہے۔  جاں بحق نوجوان کا نام حسین تاج حسین خان ہے اور اس کی عمر صرف 17 سال تھی ۔  یہ قتل وسنت گارڈن علاقے میں ایک آبشار کے قریب پیش آیا۔  جب متاثرہ لڑکا اپنے 16 سالہ دوستوں کے ساتھ علاقے میں گیا تو تین لڑکے کے اسکے پاس آئے اور متاثرہ سے گٹکا طلب کیا۔  لیکن جب اس نے دینے سے انکار کر دیا تو تینوں افراد نے اس سے جھگڑنا شروع کر دیا۔  جھگڑے کے دوران نوجوانوں میں سے ایک نے غصے میں آکر چاقو نکالا اور متاثرہ کے سینے، بازو اور ٹانگوں پر کئی وار کیے اور تینوں فرار ہوگئے۔  زخمی بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے اگروال اسپتال لے جایا گیا۔  لیکن ڈاکٹر نے اسے ابتدائی جانچ میں مردہ قرار دیا۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کرتے ہوئے اس معاملے میں پولس نے کل تینوں ملزمین کو گرفتار کیا ہے ، اس قتل معاملے کی دیگر تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.