ناسک : 30 جون / ناسک روڈ پر دو گروپوں میں ہوئی مارپیٹ کے بعد ہوئی فائرنگ سے ہلچل مچ گئی۔ وہیتگاؤں علاقہ کے متھرا چوک میں رات کے وقت دو گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔ایک گروپ نے نوجوانوں پر سیدھی فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں ایک شخص کو ران میں گولی لگی۔ مار پیٹ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ان تمام زخمیوں کو علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے فائرنگ اور حملہ کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دیولالی گاؤں کے رہنے والے آکاش سومناتھ پوار کی ران میں گولی لگی اور دیگر نوجوانوں کے درمیان لڑائی میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
سینئر پولیس انسپکٹر جتیندر ساپکلے کی رہنمائی میں پولس ان تمام واقعات کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی پولس نے فائرنگ اور حملے کے سلسلے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔