مشہور خبریں

مالیگاؤں کارپوریشن کے اسسٹنٹ کمشنر 33 ہزار روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ، کارروائی جاری

مالیگاؤں : 21 جون /  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں آج شام تقریباً سوا 6 کے درمیان محکمہ انسداد رشوت ستانی نے کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کمشنر کے پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر سچن مہالے کو 33 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ اس معاملے میں شکایت کنندہ نے ناسک یونٹ اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی ۔مذکورہ معاملہ میں شکایت کنندہ کی شکایت پر اینٹی کرپشن بیورو کے آفیسران مالیگاؤں کارپوریشن میں نظر لگائے بیٹھے رہے اور بالآخر آج محکمہ رشوت ستانی نے کارروائی کرتے ہوئے سچن مہالے کو گرفتار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ملزم سچن مہالے کو 33 ہزار روپے بطور رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے گرنا ریسٹ ہاؤس لے گئی ۔ جہاں ملزم سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ملزم کیخلاف شکایت کنندہ نے شکایت درج کرایا تھا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے نائب کمشنر سچن مہالے 4 بلوں کی ادائیگی کیلئے روپے کا مطالبہ کررہا ہے ۔اس درمیان بات چیت کرتے ہوئے 33 ہزار روپے پر لین دین طئے ہوا ۔جمعہ کی شام سوا چھ بجے کے قریب 33 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں سچن مہالے کو اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کرلیا ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ضابطہ کے تحت قلعہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جائے گا ۔
اس معاملے اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تفصیلات دی جائے گی کہ آیا سچن مہالے نے اصل میں کس لئے اور کن بلوں اور بجٹ کے لئے روپے کا مطالبہ کیا تھا ۔ کیا انہوں نے کسی بڑے آفیسر کے کہنے پر رشوت کی رقم کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔؟ مزید جانچ پڑتال اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.