مالیگاؤں / ( پریس ریلیز) شہری حالات اور فائرنگ کو لیکر جو ماحول شہر بھر میں بنایا گیا ہے اور ابھی تک بنایا جارہا ہے اس سے صرف اور صرف سیاسی حسد کی بو آتی ہے ۔سیاسی مخالفین راشٹروادی کانگریس پارٹی کا نام لیکر بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ ناکام ہوجاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں عزت سے نوازتے رہتا ہے ۔عوام کو اچھا برا سمجھتا ہے ۔ہم نے مالیگاؤں شہر میں شفاف اور تعمیری سیاست کی ہے جس کے سبب لوگ ہم سے جڑتے چلے جاتے ہیں ۔ ان سیاسی مخالفین کے الزامات سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ہم نے کل بھی عوامی خدمات کی تھی اور آج بھی کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔لوگ الزام لگاتے ہیں ہیں تو لگانے دیں یہ انکے جھوٹے الزامات ہونگے ۔اسطرح کا بیان مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دیا ۔
آصف شیخ رشید نے کہا کہ اب 22 جون بروز اتوار کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک گلشن آباد عباس نگر چوک داؤد سیٹھ کمپاؤنڈ میں ہنگامی جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس میٹنگ میں سیاسی مخالفین کی سازش اور الزامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں *آصف شیخ رشید سیاسی لیڈران اور سیاست میں مذہبی تنظیموں کے استعمال کے تعلق سے بھی سنسنی خیز خلاصہ کرینگے ۔اسی طرح شہر میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کون کررہا ہے؟ ہتھیار کہاں سے ارہے ہیں؟ اور کون لا رہا ہے؟ بقرعید کے مقدس ایام میں قربانی جیسے اہم فریضہ کی ادائیگی میں مسلمانان شہر کو جو تکالیف ہوئی، پولس کی جانب سے جانوروں پکڑ دھکڑ کی گئی، عوامی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اسی کے ساتھ ہی جنرل میٹنگ میں فائرنگ معاملہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کا بھی خلاصہ کیا جائے گا؟
آصف شیخ نے پریس ریلیز میں کہا کہ اس جنرل میٹنگ کا انعقاد راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے جس میں فائرنگ معاملہ اور سیاسی مخالفین کے بیجا الزامات، ہتھیاروں کی اسمگلنگ کون کررہا ہے اور شہر میں ہتھیار کہاں سے آرہے ہیں ؟سیاسی لیڈران اور مذہبی تنظیموں کے تعلق سے اور شہری حالات کے تناظر میں آصف شیخ سنسنی خیز خلاصہ کرینگے ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں، عہدیداروں اور ہمدردوں سے اپیل کی جاتی ہیں کہ اس اہم جنرل میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کیساتھ سیاسی ہمدردی و ثبوت کا مظاہرہ کریں ۔