مالیگاؤں : 16 جون / مالیگاؤں شہر میں جاری کرشی اتپن بازار سمیتی میں جمعہ کو آئے فروخت کیلئے کروڑوں روپے کے جانوروں کو بازار سمیتی انتظامیہ نے روک لیا ہے ۔جس کے سبب تاجر طبقہ میں بے چینی کا ماحول ہے اور اس جانب کسی لیڈران نے توجہ نہیں دی ۔بقرعید کو صرف ایک روز باقی ہے ایسے میں تاجر انتہائی پریشانی اور تشویش کے عالم میں ہیں ۔اس بات کو لیکر آج ہم نے بازار سمیتی کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ و اپیل کیا کہ جب بازار میں کروڑوں روپے کے جانور فروخت کیلئے آئے تو آپ نے کس بنیاد پر انہیں فروخت کرنے کی اجازت دی؟ اور لینے والے تاجروں یا عوام نے کس بنیاد پر جانوروں کو خریدا؟ اسکی تفصیل تو آپ کی رسید پر درج ہوتی ہے اس کے باوجود کیوں جانوروں کی روک تھا کہ جارہی ہیں؟ کیوں مارکیٹ کمیٹی کے گیٹ کو بند کر کے پولس تعینات کی گئی ہے؟ اس کا خلاصہ کیا جائے اور جانوروں کو فوری طور پر ریلیز کیا جائے ۔ا
اس ضمن میں میں مستقیم ڈگنیٹی نے بازار سمیتی انتظامیہ سے ملاقات کی اور کہا کہ سرکار نے قانون بنایا ہے کہ جانوروں کو قتل کے ارادے سے فروخت کرنے والے کسانوں پر بھی مقدمہ درج کیا جائے لیکن صرف یک طرفی کارروائی غیر مناسب لگتی ہے ۔آج دوپہر کو تین بجے مستقیم ڈگنیٹی کہ قیادت میں ملنے گئے بیوپاریوں کے وفد نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ کل بقرعید ہے اور بازار سمیتی نے تاجروں کے کروڑوں روپے کے جانوروں کو کس بنیاد پر روکا ہے اسکا خلاصہ کیا جائے اور جانوروں کی خرید کی رسید بنا کر فوری چھوڑا جائے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم گئو ونش ہتھیا کے خلاف ہے لیکن جانوروں کی خرید و فروخت کس بنیاد پر بازار سمیتی کرتی ہے یہ اجاگر کرنا بھی ضروری ہے ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے بازار سمیتی کے دوہری پالیسی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہم مالیگاؤں کشی اتپن بازار سمیتی کے تعلق سے غور و فکر کریں گے اور شہر کی دینی سماجی تنظیموں اور ذمہ داران اور عوام کے ساتھ مشورہ کر اس تعلق سے فیصلہ کرینگے ۔اس وفد میں شفیق اینٹی کرپشن، ابواللیث انصاری عبید رضا ، رمضان عباس ، عبداللہ انصاری ، شیرو بھاںٔی ، سمیت بڑی تعداد میں بیوپاری و عام عوام موجود تھے ۔