ناسک/ جونے ناسک علاقہ میں نائکواڑی پورہ چھپری تلامی کے پیچھے چار دن قبل ایک واقعہ پیش آیا، بینک آف بڑودہ کے ملازم جتیندر گلاب سنگھ ٹھاکر پر معمولی وجہ سے کرکٹ کے بلے سے سر پر چار-پانچ وار سے حملہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس کی بیوی سنیتا اور بیٹے ونائک کو بھی اس حملے میں بری طرح مارا پیٹا گیا۔
جس کے بعد جتیندر ٹھاکر کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ متوفی ناسک سٹی کانگریس سیوا دل کے سٹی صدر ڈاکٹر وسنت ٹھاکر کا بڑا بھائی تھا، حملہ آوروں کے خلاف بھدرکالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔
اس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں سنی موجاڑ ، راجندر موجاڑ اور بنٹی چوہان کو حراست میں لے لیا ہے ، یہ تینوں کا مجرمانہ ریکارڈ ہیں اور ان میں سے کچھ کے خلاف سنگین جرائم درج ہیں۔ ساتھ ہی متوفی کے رشتہ داروں نے پولیس پر اس معاملے میں تفتیش میں سستی کا الزام لگایا ہے۔