مالیگاؤں / وارڈ نمبر 14 کے مختلف عوامی مساںٔل کو لیکر مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی ایماء پر سماجوادی پارٹی کے مسیح اللہ بیسٹ، اسماعیل پلمبر ، فیضان رجو ، سلیم گڑبڑ ، سلطان تانے ماما ، عبدالواحد واںٔرمین، شفیق الرحمن آںٔیل والا ، آمین کے پی وغیرہ زمہ داران نے کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو اور سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ سے ملاقات کی اور مالیگاؤں ہائی اسکول کے ہزاروں طلبہ کا خیال کرتے ہوئے عائشہ حکیم چوک سے اشفاق اللہ خان چوک تک بریکر بنایا جاے.، فتح میدان سے مالیگاؤں ہائی اسکول تک روڈ کا کام شروع کر نا،
رضا چوک سے اکبری کرانہ تک روڈ کا کام شروع کر نا،
ساٹھ فٹی روڈ اسرار سیٹھ کے گھر کے پاس سلیب بنانا،
معہد ملت ، رضا چوک ودیگر علاقوں سے وارڈ نمبر 14 کی طرف آنے والے نالوں کو ان کی صحیح سمت بنانے کے لیئے لائن آوٹ دیا جاۓ اور جلد کام شروع کیا جائے
وارڈ نمبر 14 اور اطراف کے علاقوں کے نالے صاف کرنا اور پورے علاقے میں صاف صفائی کے نظام کو صحیح کرنا، جیسے مطالبے شامل تھے کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ جلد ہی کاموں کو شروع کیا جائے گا ۔