مشہور خبریں

رحمان پورہ، حنیف ملی نگر میں نالے کا پانی گلیوں میں مسجد کی گلی میں بھی نالے کا پانی بھرا ، سوشل ورکر مسیح اللہ بیسٹ کی بر وقت نمائندگی


مالیگاؤں / وارڈ نمبر 14 محلہ رحمان پورہ، حنیف ملی نگر دت نگر ،مسجد عبدالرحمن ابن عوف اور شفاء ہاسپٹل کے اطراف میں نالا اور فلو ہوجانے کی وجہ سے گندہ پانی اور گندگی بھر گںٔی علاقے کی عوام نے فوری طور پر مسیح اللہ بیسٹ کو  اسکی اطلاع دی مسیح اللہ بیسٹ نے فوری طور پر کارپوریشن کے ادھیکاریوں اقبال جان محمد,کلیم سید، جمیل بھائی، سنیل مقادم سے رابطہ کیا اور کرمچاریوں کی ٹیم کو موقع پر طلب کیا صاف صفاںٔی کرواںٔی جمعہ کی نماز کے پیشِ نظر مسجد کے اطراف میں فوراً صاف صفاںٔی کرواںٔی گںٔی اور گندگی کو فوراً صاف کروایا گیا مسیح اللہ بیسٹ نے اقبال صاحب سے کہا کہ کل زیادہ لیبر لگا کر نالے کی ریتی مٹی، کچرا صاف کرواںٔی جاۓ، اقبال جان محمد نے کل لیبروں کو حکم دیا کل بروز سنیچر کو نالے کی مٹی اور کچروں کو نکالا جاے اور گٹر کی تہہ تک صفائی کی جائے اور دوبارہ اس طریقے کا واقعہ نہ ہو اس کا خیال رکھا جاے ۔ 
فوری طور پر کارپوریشن کے ادھیکاریوں سے رابطہ کرکے کام کرنے پر سماج وادی رکن مسیح اللہ بیسٹ، مبا بلڈر اور ادارہ القاسم کا رحمان پورہ اور حنیف ملی نگر دت نگر کی عوام نے نے شکریہ ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.