مالیگاؤں / ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی ( ممبئی) کے زیر انصرام جاری شہر کی اولین انجینئرنگ کالج بنام مولانا مختار احمدندوی ٹیکنکل کیمپس ( MMANTC)کے طلبہ مسلسل ترقی کی منزلوں کو طے کر رہے ہیں ۔ گذشتہ برسوں کی کارکردگی میں طلبہ نے گولڈ میڈل حاصل کئے اور یونیورسٹی میں ٹاپرس بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف شعبوں میں انجینئرنگ مکمل کر لینے کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، سینٹر ل یونیورسٹیوں، بیرون ممالک وغیرہ کا سفر کر رہے ہیں نیزممبئی، پونے، ناسک، حیدرآباد و دیگر شہروں کی معروف کمپنیوں میں روزگار حاصل کر رہے ہیں۔
اس برس شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے سال آخر کے طلبہ میں کئی طلبہ نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ کالج ٹاپرس میں اول مقام نعیم اشہر مقصود احمد (SGPA 9.63) ، دوم مقام ماسٹر سمی محمد قاسم (SGPA 9.55)، لیسن عباس تقی حیدر (SGPA 9.55) اور سوم مقام انصاری ابو عفان مصطفیٰ کمال احمد ( SGPA 9.40) ، وصی عدنان عرفان احمد (SGPA 9.40)نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان ٹاپرس طلبہ کے ساتھ تمام کامیاب طلبہ کو جناب ارشد مختار ( صدر، جامعہ محمدیہ)، جناب راشد مختار ( سیکریٹری، جامعہ محمدیہ)، ڈاکٹر شاہ عقیل احمد( پرنسپل، ڈگری کالج)، ڈاکٹر محمد اظہر( پرنسپل، پولی ٹیکنیک)، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس) اور تمام اساتذہ کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئی۔