مالیگاؤں / شہر ڈی واے ایس پی آفس سے ملی تفصیلات کے مطابق 2 جولائی 2024 کو تقریباً 03.17 منٹ پر مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن نے ذیشان احمد نفیس احمد، عمر-28 سال، رہائشی۔ سلیم نگر گلی نمبر 4 گھر نمبر 147 مالیگاؤں کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ اپنے مالی فائدے کے لئے گانجہ فروخت کر رہا تھا جس کا انسانی ذہن پر منفی اثر پڑتا ہے ،پولیس کاروائی میں اس کے قبضے سے 19000 روپے مالیت کا گانجہ برآمد ہوا جس کا وزن 1900 گرام ہے اور تمام قانونی دفعات کے بعد اسے ضبط کر لیا گیا۔ نئے انڈین جوڈیشل کوڈ کے مطابق مذکورہ واقعہ کے تعلق سے مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں گناہ رجسٹر نمبر سی سی ٹی این ایس 195/2024 نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ایکٹیو سبسٹینس ایکٹ 1985 کی دفعہ 8 (c) 20 (b) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہے۔
یہ کاروائی ناسک دیہی ضلع ایس پی وکرم دیشمان، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور ان کی ٹیم میں شامل پولیس نائیک عمران سید، پولیس عملدار دنیش شیراوتے، سچن بیداڈے، سٹی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر سنجے سانپ، پولیس نائک ٹھاکر، عملدار گھناوت و کالے نے انجام دی ہے ۔
معلوم ہوکہ مالیگاؤں پولیس نے 2023 - 2024 میں این ڈی پی ایس کے 29 مقدمات درج کئے ہیں ، جس میں 2023 میں 11 NDPS کے 11 مقدمے درج ہوئے وہیں 30 جون 2024 کے آخر تک NDPS کے 18 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔