مالیگاؤں / شہر ڈی واے ایس پی تیغبر سنگھ سندھو کی آفس سے ملی تفصیلات کے مطابق میں پولیس نے کلو اسٹیڈیم میں کاروائی کرتے ہوئے کتا گولی فروخت کرنے والے جلیل احمد کو گرفتار کیا ہے ۔
ملی تفصیلات کے مطابق 30 جون 2024 کو تقریباً 6 بجکر 55 منٹ پر پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع کلو اسٹیڈیم میں جلیل احمد محمد شریف، عمر 25 سال ساکن مسلم نگر، گلی نمبر 4، گھر نمبر 65، مالیگاؤں الپرازولم نامی (کتا گولی ) اپنے مالی فائدے کے لئے فروخت کر رہا تھا ، جو کہ انسانی دماغ پر منفی اثر ڈالتی ہیں، اس معاملے میں پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 39,000 روپے مالیت کے 2925 الپرازولم ٹیبلیٹ (کتا گولی ) برآمد کرتے ہوئے ضبط کیا کر لیا ہے ، پوارواڑی پولس نے اس معاملے میں گناہ رجسٹر نمبر 152/2024 نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ایکٹیو سبسٹینس ایکٹ 1985 کی دفعہ 8 (سی)، 22 (سی) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، مزید تفتیش پوارواڑی پولیس کررہی ہے۔
یہ کاروائی ضلع ایس پی وکرم دشمانے ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں شہر ڈی واے ایس پی تیغبیر سنگھ سندھو و پوارواڑی پولیس اسٹیشن پی آئے سدھیر پاٹل ، انکی ٹیم میں شامل پولیس حولدار راکیش ابالے ، نیلیش نکم ، نوونآتھ شیلار ، امیش کھیرنار ، و ونود چوہان نے انجام دیا ہے ۔