مشہور خبریں

جمعہ کو ڈائمنڈ لانس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا کنونشن ، نئے چہروں کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان : آصف شیخ ،اسمبلی چناؤ میں مہاوکاس اگھاڑی سے کسے امیدواری ملیگی؟ اور ہمیں کیا راستہ اختیار کرنا چاہیے؟ حتمی فیصلہ لیا جائے گا ، نئی حکمت عملی کیساتھ عہدیداروں، ورکروں سابق کارپورٹرس و خواہش مند امیدواروں کا اجلاس


مالیگاؤں / (پریس ریلیز ) مہاراشٹر اسمبلی چناؤ کو تقریباً تین ماہ کا عرصہ درکار ہے ۔لیکن ابھی سے مہاوکاس اگھاڑی اور مہا یوتی نے تیاری شروع کردی ہے ۔اسمبلی چناؤ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے نئی نئی سیاسی حکمت عملی اپنائی جارہی ہیں ۔مالیگاؤں سینڑل اسمبلی میں بھی چناؤ دلچسپ ہونے جارہا ہے ۔اس ضمن میں سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید بھی اس مرتبہ پوری تیاری سے میدان میں اترنے والے ہیں ۔مقامی راشٹروادی کانگریس پارٹی کی اسمبلی چناؤ کو لیکر ہلچل تیز ہوتی جارہی ہیں میٹنگوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ایسے میں آج آصف شیخ رشید نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی اسمبلی چناؤ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاست کے تمام اصولوں کو اپنائے گی ۔اس لئے ہم آج "مشن اسمبلی الیکشن 2024"  کا اعلان کررہے ہیں ۔مشن اسمبلی الیکشن 2024 کے تحت مورخہ 12 جولائی بروز جمعہ کو ڈائمنڈ لانس میں شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک راشٹروادی کانگریس پارٹی کا (اجلاس) کنونشن منعقد کیا جارہا ہے ۔اس کنونشن میں پارٹی کی پالیسی اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اسی طرح اسمبلی چناؤ میں کامیابی کس طرح حاصل کی جائے؟ اس پر روشنی ڈالی جائے گی ۔مہاوکاس اگھاڑی اسمبلی چناؤ میں مالیگاؤں شہر سے کسے امیدواری دے سکتی ہے؟اور ہمیں کیا راستہ اختیار کرنا چاہیے؟ مش اسمبلی الیکشن کے تعلق سے آصف شیخ رہنمائی کرینگے ۔اس کنونشن میں شہری حالات اور موجودہ سیاسی قیادت پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔اس کنونشن (اجلاس) میں آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو شہر میں مزید مضبوط کرنے اور اسمبلی چناؤ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔اس اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام عہدیداروں اور سابق کارپوریٹرس و خواہش مند امیدواروں اور ورکروں سے پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ رشید خطاب کرینگے اور اسمبلی چناؤ کے پیش نظر سیاسی حکمت عملی اور منصوبہ بندی پر روشنی ڈالینگے ۔اس اجلاس میں دیگر سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر کئی نئے اور ذمہ دار چہرے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل بھی ہونگے ۔اس کنونشن میں راشٹروادی فادر باڈی، سیوا دل سیل، او بی سی، مائناریٹی سیل، راشٹروادی یوا کانگریس ،مہیلا کانگریس،وی جے این ٹی سیل، اسٹوڈنٹس ونگ، فارماسسٹ سیل، کامگار سیل، رکشا چالک مالک سیل، مچھلی مار سیل، اربن ڈیولپمنٹ سیل کے تمام صدر و اراکین اور پارٹی کے ورکروں، عہدے داروں،خواہشمند امیدواروں اور سابق کارپوریٹرس کے علاوہ ہمدردوں سے شرکت کی گزارش سابق میئر طاہرہ شیخ رشید اور حاجی خالد شیخ رشید نے کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.