مشہور خبریں

رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اسمبلی میں نشہ آور اشیاء کتا گولی الپرازولم پر آواز اٹھائی ، ٹھوس کاروائی کا مطالبہ کیا ،مالیگاؤں میں پولس کی کارروائی پر سوال اور پولس کی تعداد اور فوڈ اینڈ ڈرگس نارکوٹکس آفس کے قیام کا مطالبہ

مالیگاؤں /  بروز بدھ 10 جولائی کو صبح ساڑھے گیارہ بجے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے آج مانسون اسمبلی اجلاس میں آواز اٹھائی، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ایوان صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں ضلع ناسک میں بہت بڑے پیمانے پر نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت ہوتی ہے نقلی مرچی، پاوڈر، دودھ، خوا، وغیرہ ان جیسی چیزوں سے لوگوں کو متاثر کیا جا رہا ہے مالیگاؤں میں نشہ آور اشیاء کتا گولی، الپرازولم، گانجہ اسی طرح ملاوٹی چیزیں بہت بڑے پیمانے پر اسکی خرید و فروخت ہوتی ہیں، اس ضمن میں پولس انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی ہوتی ہے کیا یہ میرا پہلا سوال ہے؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کتا گولی و نشہ آور اشیاء کی وجہ سے پوری نسل تباہ و برباد ہو رہی ہیں، اس سلسلے میں ناسک ضلع کے اندر ناسک شہر میں فوڈ اینڈ ڈرگس نارکوٹکس کا آفس ہے اور مالیگاؤں میں اسکا کوئی آفس نہیں ہے اور مالیگاؤں میں اسکا آفس نہ ہونے کی وجہ سے پولس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے صحیح طریقے سے کوئی کاروائی ان پر نہیں ہوتی ہے اس طرح کا کاروبار کرنے والے اگر پکڑے بھی جاتے ہیں تو کارروائی صحیح نہ ہونے کی وجہ سے وہ چھوٹ جاتے ہیں، اس طرح کے نقلی کاروبار کرنے والوں کا جو آنے والی نسلوں کو برباد کرنے کا پروگرام ہے اس پر حکومت کی طرف سے کیا کاروائی کی جائے گی؟ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے اس سوال پر فوری طور پر اس سے متعلقہ منسٹری سے وزیر نے جواب دیتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی و اسپیکر کو کہا کہ ہم کئی سو مسالہ ضبط کیے گئے ہیں اسی نقلی پاوڈر 538 کلو ضبط کیا گیا ہے اسکی قیمت ایک لاکھ اکسٹھ ہزار روپے ہے اسمیں ملانے والا سینتھٹک پاوڈر 8.5 کلو ضبط کیا ہے اسکی قیمت 3ہزار سات سو چالیس روپے ہے کل ملا کر ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوتا ہے ضبط کیا گیا ہے اس دوران ہندی میں جواب دیتے وقت کچھ لوگوں نے منسٹر کی زبان کو لے کر کے اعتراض کیا مراٹھی میں جواب دے، منسٹر نے بھی کہا مَیں گجراتی، بنگالی، تیلگو اور بولو تو فرینچ میں بھی دوں، جس پر اسپیکر نے کہا جو زبان ایوان میں قانونی طور ہے اس کی اجازت ہے فرینچ نہیں، منسٹر نے مزید کہا کہ آپ آمدار جی نے کہا کہ مالیگاؤں میں پولس نفری تعداد کم ہے ہم نے UPSC سے مطالبہ کیا ہے قریب قریب تین مہینوں میں ادھیکاری آئے گے، تب ہم مالیگاؤں میں کچھ نہ کچھ ادھیکاری دے سکے گے، پھر بھی آپکے کے شدید مطالبہ و ضرورت پر ہم مالیگاؤں میں ایکاد ادھیکاری کا انتظام کر دیں گے، یہ ہم کرسکتے ہیں اور جو نشہ آور اشیاء کتا گولی کا تذکرہ کیا ہے ہم نے تقریباً 11 ہزار 535 کتا گولی ضبط کیا ہے اور اس میں تقریباً چھ لوگوں پر گناہ بھی داخل کیا ہے اور اس ضمن میں کارروائی جاری ہے اسی طرح ہم 13 لوگوں پر بھی پولس نے کارروائی کی ہے جبکہ آپ کہہ رہے ہیں پولس کارروائی نہیں کرتی ہیں پولس نے 13 لوگوں پر کارروائی کی ہیں اور اس میں سے آٹھ لوگ ضمانت پر رہا ہوے ہیں اور پانچ لوگ جیلوں میں بند ہیں کاروائی جاری ہے. اس طرح آج مالیگاؤں کے MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ایوان میں اپنے حلقے اسمبلی کی امن و شانتی سماج غنڈہ عناصر کے خاتمہ کیلئے آواز اٹھائی اور متعلقہ منسٹر نے کاروائی پر مزید مانگ پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.