مشہور خبریں

مساجد، مدارس، درگاہوں اور قبرستان کے ذمہ داران سے آصف شیخ کی خصوصی اپیل

مالیگاؤں (پریس ریلیز) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں بجلی کا استعمال ضرورت سے زیادہ ہوتا نظر آرہا ہے ۔ ہر مقام پر بجلی کا استعمال انسانی و بنیادی ضروریات میں شمار ہونے لگا ہے ۔بجلی کے اس استعمال سے بجلی بلوں میں بھی بڑھوتری ہوئی ہے ۔امید سے زیادہ بجلی بل صارفین کی کمر توڑ کر رکھ رہا ہے، ایسے میں عوامی ادارے بالخصوص مساجد، مدارس، درگاہوں اور قبرستان کے ذمہ داران کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں کافی دشواریوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس سلسلے میں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مساجد و مدارس اور قبرستان کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری اس اپیل پر توجہ دیں ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر نے ایک خصوصی فنڈ شروع کیا ہے اس فنڈ سے مدارس و مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں میں سولار بجلی سسٹم نافذ کیا جائے گا ۔انہیں حکومت کے خصوصی فنڈ کے تحت سولار سسٹم لگا کر دیا جائے گا تاکہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے بلوں سے انہیں نجات دلائی جاسکے ۔بڑھتے ہوئے بجلی کے دام سے مساجد و مدارس، درگاہوں اور قبرستانوں کو راحت دی جاسکے ۔ان مقامات پر سولار سسٹم لگایا جائے گا اور بجلی کے بلوں سے چھٹکارا دلایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قبرستان اور مسجد و مدرسہ اور درگاہوں کے ذمہ داران اپنے ساتھ ایک بجلی کا لیٹیسٹ پاور بل لا کر ہمارے پاس جمع کرائیں ۔انکی این او سی وغیرہ کی مکمل رہنمائی کی جائے گی ۔مزید معلومات کیلئے ان نمبرات  اسلم انصاری 8668222357، شکیل جانی بیگ 9373238830، حافظ انیس اظہر 9373706972 ،شہزاد اختر 9028166616، اظہر ماسٹر 8806150551 سے رابطہ کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.