مشہور خبریں

کولہاپور وشال گڑھ مسجد معاملے میں مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن کا ایڈیشنل کلیکٹر کو مکتوب و سخت کارروائی کا مطالبہ

مالیگاؤں / ( پریس ریلیز) گذشتہ دنوں ضلع کولہاپور کے تعلقہ وشال گڑھ میں جو کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے ایک مسجد کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش گئی، اس ظلم و زیادتی کے خلاف مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں راشٹریہ NGO نے کل مؤرخہ 19 جولائی بروز جمعہ کو ایڈیشنل کلیکٹر آفس پر جا کر نائب کلیکٹر تھُتھے کو میمورنڈم دیا، اس موقع پر مکتوب کے ذریعے شہریان مالیگاؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے مولانا انصاری عابد حسین غفرلہ نے کہا کہ اس طرح کسی مسجد پر حملہ کرنا ملک کے سویدھان کے خلاف ہے اور لا ان آرڈر کو خراب کرنے کے مترادف ہے، مولانا موصوف نے کہا کہ ملک کا جو بھی شخص اس طرح کی غلیظ حرکت کرتا ہے تو اس کے خلاف کٹھور سے کٹھور کارروائی ہونی چاہیے بلکہ مولانا نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم صرف مسلم سنگھٹن کے پکش میں بات کر رہے ہیں بلکہ ملک ہندوستان کے کسی بھی مذہب کے ماننے والا انسان کسی بھی مذہب کے مذہبی چیزوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے تو ہر اس ویکتی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے یہی ملک کا آئین کہتا ہے، مولانا عابِد حُسین نے آخری میں کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم ہمارے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے ظالم کو سزا دلانے اور مظلوم کی آواز بن کر مظلوم کو انصاف دلانے کیلئے زبردست احتجاج کریں گے، اس موقع پر فاؤنڈیشن کے مختلف اراکین خالد sk، عارف خان عرف ایّا ممبر، سلیم بھائی رکشے والے، انصاری عذیر احمد، محمد شاہد انجم، محمد اسماعیل ماسٹر، موجود تھے -

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.