مشہور خبریں

زمین ، پلاٹ کی خرید و فروخت کرنے والے ہوشیار ، لینڈ جہاد معاملہ پر کارروائی کا آغاز ، قانونی نقاط کی عدم تکمیل پر مالیگاؤں کے کئی گٹ کی خریدی رد ، ،بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے اور گوپی چند پڈالکر کے مطالبہ پر کارروائی شروع

ممبئی /  لینڈ جہاد معاملہ پر کارروائی کے اثرات نمودار ہونے لگے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مالیگاؤں شہر کے کئی گٹ کی خریدی رد کردی گئی ہے ۔ابھی ان میں سے چند گٹ کے نمبر سامنے آئے ہیں۔ تاہم، افسران نے اسے خفیہ رکھا ہوا ہے ۔اس لئے کہ کارروائی کا تفصیلی احوال ضلع کلکٹر ناسک کی معرفت سرکار کو روانہ کیا جائے گا ۔نمائندے کو حاصل تفصیلات کے مطابق شہر کے مالدہ، مالیگاؤں، سوند گاؤ، سنگمیشور شیوار کے کئی گٹ کی کئی حصوں پر تقسیم کئے گئے پلاٹوں کی بن شیتی رپورٹ مکمل نہ ہونے سے رد ہوگئی ہے ۔کچھ گٹ کا لےآؤٹ درست نہیں پایا گیا ہے، کچھ کا ٹاؤن پلاننگ محکمہ سے تیار کئے گئے کاغذات میں خامیاں ہیں تو کچھ گٹ نمبروں کا فائنل لے آؤٹ اور ڈیمارکیڈیڈ نہ ہونے کا معاملہ انکوائری میں پایا گیا ہے ۔ان تمام گٹ کے کاغذات کی عدم تکمیل ہونے پر خریدی رد کردی گئی ۔اس طرح کی تفصیلات بھی موصول ہوئی ہیں ۔

مسلسل لینڈ جہاد کا الزام عائد کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے بھی مالیگاؤں میں لینڈ جہاد کا معاملہ اٹھایا تھا انہوں نے اس ضمن میں مالیگاؤں میں حاضری بھی لگائی تھی اور یہاں سے مالیگاؤں کے مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لینڈ جہاد کا سنگین الزامات بھی عائد کیا تھا ۔انہوں نے اسمبلی میں بھی کئی بار آواز اٹھائی تھی جس کے چلتے سرکار نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور یہ انکوائری جاری ہے ۔

لینڈ جہاد معاملہ پر سرکار نے انکوائری کا جو حکم دیا تھا اس پر عمل آوری شروع ہوگئی ہے اور اسکے اثرات نمودار ہونے لگے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کئی زمینوں کی خریدی قانونی نقاط کی تکمیل نہ ہونے سے رد کردی گئی ہے ۔ کیا مالیگاؤں شہر میں ہورہی زمینوں کی خرید و فروخت اور پلاٹنگ کے طریقہ کار میں کیا بے ضابطگیاں یا خامیاں ہیں یا زمین پلاٹ کی قانونی حیثیت درست ہے؟ بن شیتی کے قانونی نقاط لینڈ ڈیولپرس نے مکمل کئے ہیں یا نہیں؟ سرکاری زمین پر آج کیا ہورہا ہے؟ سرکاری زمینوں پر قبضہ تو نہیں ہے یا یہاں بھی پلاٹنگ ہورہی ہیں؟ ان تمام معاملات پر ابھی انکوائری جاری ہیں ۔تفصیلی رپورٹ ضلع کلکٹر کے ذریعے سرکار کو دی جانے والی ہے ۔اس کے بعد ہی معاملہ واضح طور پر سامنے آئے گا اور کہنا درست ہوگا کہ آیا کس کے کاغذات صحیح ہیں اور کس کے غلط؟ ۔اس پر عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے مالیگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے لینڈ جہاد پر مالیگاؤں شہر کو شک کے دائرے میں کھڑا کرتے ہوئے اسمبلی میں آواز اٹھائی تھی جس کے بعد حکومت نے  انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع کلکٹر کو ایک آرڈر ریاستی حکومت نے جاری کیا جسکی روشنی میں ضلع کلکٹر جلج شرما نے مالیگاؤں شہر و اطراف میں کسانوں کی زمین کو غیر قانونی طریقے سے کون خرید کر پلاٹنگ کرتے ہوئے فروخت کررہا ہے؟ اسکی پوری جانچ کمیٹی کو حاصل کرنے کا حکم کلکٹر نے دیا ہے ۔یاد رہے نتیش رانے نے مالیگاؤں شہر میں لو جہاد اور لینڈ جہاد کا معاملہ اٹھایا تھا ۔رانے کا اس ضمن میں مالیگاؤں میں دورہ بھی ہوا تھا اور انہوں نے سنسنی خیز الزامات مالیگاؤں پر عائد بھی کیا تھا کہ یہاں کے مسلمان ہندو کی زمین پر پر ناجائز قبضہ کررہے ہیں اور کھیتی کی زمین کو غیر قانونی طور پر بن شیتی کرتے ہوئے فروخت کررہے ہیں ۔رانے نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ مالیگاؤں میں سرکاری زمینوں پر بھی پلاٹنگ کرکے فروخت کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ان تمام معاملات کو اسمبلی میں بھی بلند کیا تھا جس پر سرکار نے انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے۔سرکاری ہدایت کے مطابق کلکٹر نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناسک ضلع کے مالیگاؤں شہر اور اطراف کے ملحقہ دیہات میں بغیر اجازت کے بن شیتی زرعی زمین کا استعمال کرنے اور غیر قانونی طور پر زمینوں کے استعمال کے حوالے سے کئی تحریری اور زبانی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

 کلکٹر نے جو انکوائری کا حکم دیا ہے اسکی روشنی میں ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر کی گئی کاغذی کارروائی اور غیر قانونی خرید و فروخت کی جانچ کرنا۔سرکاری جگہوں پر تجاوزات کرکے پلاٹوں کی بن شیتی  اور غیر قانونی خرید و فروخت کی جانچ کرنا ۔اس کمیٹی کے افسران کو غیر قانونی طور پر زرعی اور غیر زرعی استعمال وغیرہ کی زمینوں کے مسائل کی تحقیقات کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔اس کمیٹی کی صدارت ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں کو دی گئی ہے جبکہ کمیٹی کے نمائندوں میں سب ڈویژنل آفیسر، باگلان ، ٹاؤن پلانر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا دفتر، ناسک۔. تحصیلدار، نپھاڑ ،نائب تحصیلدار، ایڈیشنل کلکٹر آفس، مالیگاؤں،ڈپٹی سب ڈویژنل آفیسر، مالیگاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

نتیش رانے کے بعد اب ودھان پریشد میں ایم ایل اے گوپی چند پڈالکر نے  مالیگاؤں میں غلط طریقے سے زمین کی خرید و فروخت کے بارے میں چونکا دینے والی جانکاری دی اور ہال میں تحریری طور پر تفصیلی رپورٹ بھی دیتے ہوئے الزام لگایا کہ مالیگاؤں میں لینڈ جہاد کس طرح کیا جا رہا ہے؟ ۔ اسپیکر نے ہال میں عندیہ دیا کہ انتظامیہ جلد ہی قصور وار افسران کے خلاف کارروائی کرے گی۔گوپی چند پڈالکر نے ہال میں بتایا تھا کہ مالیگاؤں شہر اور مالیگاؤں سے متصل گاؤں میں غیر قانونی طریقے سے زمین کی خرید و فروخت کی جارہی ہیں ۔انہوں نے گٹ نمبر 157 دسانے ،تعلقہ مالیگاؤں،گٹ نمبر 172 سوند گاؤں، تعلقہ مالیگاؤں، گٹ نمبر 91/1 دیانہ مالیگاؤں ،گٹ نمبر 431/13 چکھلواڑ تعلقہ مالیگاؤں اور گٹ نمبر 523/3/2 وڑگاؤں تعلقہ مالیگاؤں کے نام سے انہوں نے تحریری شکایت دی تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.