مالیگاؤں / مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے دو گروپ انڈیا الائنس المعروف مہاوکاس اگھاڑی اور این ڈی اے (بی جے پی گروپ) سرگرم ہوگئے ہیں ۔مالیگاؤں شہر میں بھی سینٹرل اسمبلی حلقہ کیلئے مہاوکاس اگھاڑی اپنا امیدوار اتارے گی ۔اس سیٹ کیلئے کانگریس ،این سی پی اور سماجوادی اپنا امیدوار اتارنے کا دعویٰ کررہی ہیں ۔ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کسے ٹکٹ دیتی ہے؟ اس لئے ہم نے طئے کیا ہے ٹکٹ ملے نہ ملے ہر حال میں اسمبلی الیکشن لڑنے اور جیتنے کا اعلان آج میں کررہا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف راشٹروادی شرد پوار گروپ کی جانب سے منعقدہ پارٹی کے کنونشن سے مخاطب تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی اس اعلان کو بغات سمجھے یا پھر کچھ اور لیکن یہ طئے ہے کہ ہم ہر حال میں اسمبلی الیکشن لڑینگے ۔
آصف شیخ نے اس موقع پر پارٹی کے ورکروں سے کہا کہ نہال احمد کے سامنے شیخ رشید نے 1994 میں الیکشن لڑا، 35 ہزار ووٹ حاصل کی اور ہار گئے لیکن پھر دوبارہ 1999 میں چناؤ لڑا اور کامیاب ہوئے ۔شیخ رشید نے تعمیر و ترقی کے نام پر ووٹ حاصل کیا اور 2009 تک تعمیر و ترقی کرتے رہیں ۔لیکن ایک مذہبی قیادت کو شہر نے ایم ایل اے بنایا ۔2009 سے 2014 تک شہر میں کوئی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی ۔ایک مفتی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور ناکام رہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ 2014 میں میں نے ایم ایل اے چناؤ لڑ کر کامیابی حاصل کی اور میں نے پورے شہر میں تعمیر و ترقی کی ہے ۔چاہے وہ تعلیمی میدان ہو یا ثقافتی، مذہبی، ہر سطح پر کامیاب نمائندگی کی لیکن 2019 میں مجھکو شکست ہوئی ۔شہریان کا فیصلہ میں نے سر آنکھوں پر قبول کیا ۔میرے خلاف تمام سیاسی پارٹیوں نے گٹھ بندھن بنا کر پھر سے دوبارہ ایک مفتی کو کامیاب کیا اور شہر کا ایم ایل اے بنایا ۔لیکن کیا ہوا؟ گزرے پانچ سال بھی وعدوں خیرات بانٹی گئی اور شہریان کو دھوکہ دیا گیا ۔بار بار جھوٹ بولا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں جامع مسجد عید گاہ کے ٹرسٹیان اور شہر کے علماء کرام و ملی تنظیموں سے سوال کرتا ہوں کہ ایک مفتی جھوٹ بول سکتا ہے یا نہیں؟ یہ ہمیں بتا دیا جائے ۔شہریان کو دھوکہ دینے والے سے سوال و جواب کون دیگا ۔کیوں شہر کے باشعور لوگ سوال نہیں کرتے؟مسجد و میناروں کے شہر کو کھلے عام بدنام کیا جارہا ہے اور شہریان و علما کرام خاموش ہیں؟ موصوف نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی کے مینو فیسٹو کے وعدے پورے نہیں کئے ہیں انہوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔آصف شیخ نے یہ بھی کہا کہ اگر مفتی اسمٰعیل نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے تو پھر میں الیکشن نہیں لڑونگا ۔ثبوت کیساتھ کھلے عام سوال و جواب کا سیشن رکھ کر اعلان کیا جائے ۔
آصف شیخ نے علماء کرام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایک مفتی، امام ،عالم اور ایم ایل اے کا بار بار جھوٹ بولنا کیسا ہے؟ انہوں نے مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے کی کارکردگی کو زیرو بتایا اور مکمل ناکام کا خطاب دیا ۔شاہ برادری، قریش برادری کے جذبات سے کھلواڑ کیا گیا لیکن الیکشنی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔دواخانوں، تعلیمی کاموں اور طلباء کے اعزاز و روزگار، ہیلتھ سینٹر، ہر سال دس ہزار درخت لگانے سمیت 81 بڑے بڑے وعدے کئے لیکن کوئی قاعدہ پورا نہیں کیا ۔صرف مالیگاؤں شہر کو دھوکہ دیا ۔آصف شیخ نے کل کی جنتا دل اور آج کی سماجوادی پارٹی کو بھی برار کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ شرم کرو مرحوم بلند اقبال کے نام پر مفتی اسمٰعیل نے دھوکہ دہی کی ہے اور بلند اقبال امپلائمینٹ سینٹر سے روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ مفتی اسمٰعیل نے کیا ہے ۔اس کے برعکس مفتی اسمٰعیل نے سرکار کے قیام کے وقت کروڑوں کی ڈیل کی، ایم ایل سی چناؤ اور راجیہ سبھا چناؤ میں بھی سودا کیا گیا اور اب ہوٹل تاج ریسیڈینسی میں پہنچ کر کروڑوں کا سودا کیا اور ایم ایل سی چناؤ میں مفتی اسمٰعیل نے فرقہ پرست پارٹیوں کو ووٹ دیا ۔
آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید خانوادے سے اتنی حسد کیوں؟ اسمبلی میں دو دو بار کیوں آواز اٹھائی گئی؟ کیا پانی کی ٹنکی لیکج ہوگئی ہے؟ آصف شیخ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں ایک وقت تھا جب داؤد ابراہیم کا نام لیا جاتا تھا اور آج اسمبلی میں آصف شیخ کا نام لیکر مفتی اسمٰعیل نے ذاتی دشمنی کا کھلا مظاہرہ کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ سیاسی لڑائی سیاست کے اصولوں پر لڑی جائے اگر ذاتیات پر اتر کر بات کی جائے گی تو پھر میرے پاس ایسے ایسے ثبوت ہیں کہ آپ لوگ شہر میں اسمبلی چناؤ لڑنے سے دور اپنا منہ بھی نہیں بتا پائیں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ نکال، طلاق، حلالہ کا پورا ثبوت ہے آڈیو کلپ ہے میرے پاس اور اس کلپ میں مفتی اسمٰعیل کے تعلق سے دو پیاری بہنیں آپس میں بات کررہے ہیں ۔اتنا ہی نہیں آصف شیخ رشید نے کہا کہ کون نیپال گیا تھا اور وہاں کیا کیا ہوا اسکی تفصیل بھی ثبوت کے ساتھ ہے میرے پاس اور لیڈر نے چھپ چھپا کر بانو نامی خاتون سے تیسرا نکاح کیا ہے؟ یہ بھی انکشاف جلد ہی کیا جائے گا، اس موقع پر آصف شیخ رشید حسین جوان کمپاؤنڈ کے ذمہ داران کو تمیز کا درس دیتے ہوئے ہدف تنقید بنایا ۔موصوف نے ورکروں، عہدے داروں سرپرستوں اور سابق کارپوریٹرس و خواہش مند امیدواروں سے کہا کہ آج سے ہمیں آزاد ہی صحیح سمجھ کر چناؤ کے میدان میں اتر جانا ہے ۔اسمبلی کی پولنگ تک ڈٹے رہنا ہے ۔پورے شہر میں میٹنگوں کا سلسلہ شروع کرنے کیلئے عوامی و ذہن سازی کا اعلان بھی آصف شیخ نے یہاں کیا ۔ووٹ بڑھانے کی اپیل بھی موصوف نے کی ۔
اس پروگرام میں طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ شہریان مشن اسمبلی الیکشن کا آغاز آج سے کرتے ہوئے شیخ رشید خانوادہ کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھ دیں ۔شیخ رشید ایک صلہ رحمی کرنے والے انسان تھے اور شیخ رشید نے آصف شیخ کو شہریان کیلئے وقف کردیا ہے۔اج اپوزیشن چالاک اور مکار ہے ۔آصف شیخ کے دور اقتدار میں کئے گئے اچھے کاموں کو جاری کیوں نہیں رکھا گیا ہے ۔دو جلسے میں عوام کو اپنے بس میں کرنے والے یاد رکھو کہ شہر اب تمھارے جھانسے میں نہیں آنے والا ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ شہریان کا دوہرا نقصان یہ ہوا کہ آج ہم نے ایک اچھے عالم دین کو کھو دیا ہے اور شہر بھی ترقی سے محروم رہ گیا ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں آصف شیخ رشید کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے ۔ہر ایک ورکر کو شیخ رشید کا رول ادا کرنا ہے تاکہ آصف شیخ رشید کامیاب ہوسکے ۔پوری طاقت سے اسمبلی الیکشن لڑنا ہے اور ہمارے مد مقابل بہروپئے کو شکست دینا ہے ۔موصوفہ نے کہا کہ غریبوں کا ہمدرد شیخ رشید کا لاڈلہ آصف شیخ کو ہمیں کامیاب کرنا ہوگا ۔زمینی جنگ لڑنا ہے ۔مخالفین میں بدحواسی اور گھبراہٹ طاری ہوگئی ہے ۔ہمیں چناؤ کی پولنگ بند ہونے تک رکنا نہیں ہے، تھمنا نہیں ہے اور تھکنا نہیں ہے ۔اس اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی میں سابق کارپوریٹر انیس ویڈیو والا، سابق کارپوریٹر عبد الخالق منا، سابق کارپوریٹر نفیس قریشی، شاہد مچھلی والا، نظیر اکبر نظیر، سابق کارپوریٹر ابراہیم سائیکل والا،جاوید ہوا، سکندر پہلوان، اوٹے پہلوان، لئیق ناگپوری، سابق کارپوریٹر اجو پہلوان، سابق کارپوریٹر نثار مقادم، غازی امان اللہ،عزیز پہلوان، نثار قاصی، شہباز مچھلی والا سمیت دو درجن سے زائد تقریباً 26 اہم شخصیات نے شمولیت اختیار کی اور آصف شیخ کی قیادت پر رضا مندی ظاہر کی۔
اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی میں سابق کارپوریٹر انیس ویڈیو والا، سابق کارپوریٹر عبد
الخالق منا، سابق کارپوریٹر نفیس قریشی، شاہد مچھلی والا، نظر اکبر نظیر، سابق کارپوریٹر ابراہیم سائیکل والا آن،جاوید ہوا، سکندر پہلوان، اوٹے پہلوان، لیئق ناگپوری، سابق کارپوریٹر اجو پہلوان، سمیت دو درجن سے زائد تقریباً 26 اہم شخصیات نے شمولیت اختیار کی اور آصف شیخ کی قیادت پر رضا مندی ظاہر کی ۔اس اجلاس سے قرآت حافظ انیس اظہر، عبد الاحد ممبر، ریاض علی، اصغر انصاری، رضوان ممبر ،سید مسلم، سلیم انور، حافظ انیس اظہر وغیرہ نے خطاب کیا ۔پروگرام کا آغاز حافظ انیس اظہر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔صدارت کے فرائض حاجی فتح محمد نے ادا کیا ۔یہاں ڈائمنڈ لانس کے وسیع و عریض ہال، لانس اور میدان میں ہزاروں ورکرس، عہدے داروں اور خانوادہ شیخ کے ہمدرد موجود تھے ۔