ناسک / ممبئی آگرہ ہائی وے پر اڈگاؤں کے قریب ایک آئیشر ٹیمپو اور کار کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے وہیں دو افراد شدید زخمی ہیں ۔
ملی تفصیلات کے مطابق حادثے کا سبب بنی آئیشر ٹرک مرغی کھاد لے کر ناسک سے ممبئی آگرہ ہائی وے پر اڈگاؤں جارہا تھا۔ یہ ٹرک جمعہ 12 جولائی کی رات تقریباً 11 بجے ناسک اڈگاؤں ممبئی ہائی وے پر مخالف سمت جا رہا تھا۔ اور ٹرک ڈرائیور نشے میں ٹرک کو مخالف سمت میں چلا رہا تھا۔ اسی دوران اس نے ٹرک پر سے کنٹرول کھو دیا اور ٹرک بے قابو ہوتے ہوئے ڈیوائیڈر کو توڑ کرسیدھا مخالف لین میں جا کر سامنے سے آرہی بریزا کار سے ٹکرا گئی ، جس کے سبب اس خوفناک حادثے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے _جنتا سماچار مالیگاؤں ۔
اس حادثے میں کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور آئیشر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گیا ۔ خوفناک حادثے کا شکار ہوئی بریزا کار نمبر (MH 05 DH 9367) کے پرخچے اڑ گئے ہیں اور آئیشر ٹیمپو نمبر (MH 15 GV 9190) کو بھی نقصان پہنچا ہے ، اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے نام اکشے جادھو 24 سال ، سجو پٹھان 40 سال ، ارباز چندو بھائی تمبولی 21 سال اور سجو کے چاچا رحمان سلیمان تمبولی 48 سال ہیں ۔ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ تمام مرنے والے افراد کا تعلق ناسک کے سڈکو علاقے کے سے ہیں۔جمال شیخ ۔
اس دوران حادثہ کے بعد ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔ اڈگاؤں پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو صاف کرایا۔ حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر ناسک کے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔