مالیگاؤں / 9 اگست بروز جمعہ گرووار وارڈ، تڑوی نگر، گلشن فنکشن ہال میں سماج وادی پارٹی کی پُر جوش و کامیاب میٹنگ ہوئی. نظامت کے فرائض سماجوادی پارٹی کے اہم ذمہ دار مولانا اسماعیل رحمانی نے ادا کیا. ملک منظر نے بہترین دل نشین نعت کا نذرانہ پیش کیا اسی کے ساتھ خالد الفرحت، توحید انصاری، احتشام بیکری والا، اطہر حسین اشرفی، مستقیم ڈگنیٹی، شان ہند نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
گرووار وارڈ سے تعلق رکھنے والے آجی ماضی آمدار کی گھٹیا سیاست سے اوب کر درجنوں نوجوان و گروپ سماج وادی پارٹی کے لیڈران شان ہند نہال احمد اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی. جن میں ایڈوکیٹ توصیف شیخ کی سرپرستی میں ثناء ﷲ گروپ کے محمد جاوید محمد صدیق، وسیم خان افضل خان، انصاری اسرائیل محمد ہارون، عارف انجم الطاف احمد، عمران احمد، جاوید اختر محمد ذاکر، شفیق احمد، انور احمد، اسی کے ساتھ گرووار وارڈ کے متحرک سماج وادی پارٹی رکن مشرف رنگاڑی کی سرپرستی میں اسرائیل خان نواب خان المعروف ساگر (سلامت آباد)، سوشل میڈیا انچارج شیخ انیس مستری کی سرپرستی میں شفیق الرحمن المعروف شفیق پنگا مدنی نگر 198 اپنے گروپ کے ہمراہ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے.
اطہر حسین اشرفی نے اپنے جوشیلے انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا سابق آمدار ویڈیو ریکارڈنگ کی دھمکی دیتے ہیں کہ فلاں فلاں کی ویڈیو ہے میرے پاس تو میں اُن کو بتاتا چلو کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے دور میں ہم بھی ہیں ہمارے پاس بھی سب کا سب چٹھا گٹھا ہے لیکن ہم ذاتیات پر نہیں بولتے. موصوف نے مزید کہا کہ موجودہ آمدار میں دم خم نہیں کہ وہ شیخ آصف کو شکست دے سکیں. موصوف سماج وادی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں. برادری واد جیسی بے ہودہ بات، جو کسی عالم کے لئے مناسب نہیں، بولنے لگے ہیں. آج ہمارے پاس ایک مضبوط امیدوار کے طور پر شان ہند موجود ہے جو ہر محاذ پر شہریان کی امیدوں پر کھرا اُترتی ہے. ہمیں پوری طاقت کے ساتھ شان ہند کو MLA بنانا ہے.
مستقیم ڈگنیٹی نے سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج اس شہر کی سیاست اور لیڈروں کا معیار اتنا گر گیا ہیکہ اپنے مفاد کیلئے بار بار پارٹی تبدیل کی جارہی ہے. ہم نے پارٹی تبدیل کی تو ہم نے اپنے مفاد کیلئے ایسا نہیں کیا. جنتادل سیکولر نے فرقہ پرستوں سے ہاتھ ملایا جو ہمیں قطعی منظور نہیں اور ہم نے پارٹی کو الوداع کہہ کر سماج وادی پارٹی شمولیت اختیار کی. اجیت دادا پوار جو مہاراشٹر کی موجودہ فرقہ پرست سرکار کا حصہ ہیں اُن کے ساتھ رہتے ہوئے آزاد امیدواری کا اعلان کرنا کیا ہمیں کچھ سمجھتا نہیں؟ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ناکارہ اور ہر محاذ پر ناکام آمدار کو ہار کا ڈر ستانے لگا ہے اور وہ نوٹنکی کرنے لگے ہیں. کُرتا اُتار کر گرنا ندی میں ثابت کیا کرنا چاہتے تھے؟ ارے اگر کُرتا اُتارکر مردانگی ثابت کرنا تھا تو 12 نومبر کے وقت آپ کی مردانگی کہا گئی تھی؟ نتیش رانے کے خلاف اسمبلی ہال میں آپ کی مردانگی کہا گئی تھی؟ مستقیم ڈگنیٹی جب پیپر نکالتا ہے تو اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں. ابھی الیکشن آنے دو الیکشنی محفل سجنے دو پھر ایسے ایسے کاغذات عوامی عدالت میں رکھوں گا کہ عوام خود سے یہ بولے گی کہ موجودہ آمدار ناکام ناکارہ، ٹھیکیداروں کا نمائندہ، فرقہ پرستوں کا ایجنٹ ہے.
سماج وادی پارٹی صدر شان ہند نہال احمد نے پارٹی میں شامل ہوئے تمام ساتھیوں کا استقبال کیا. اُن کو یقین دلایا کہ سماج وادی پارٹی میں شمولیت کے بعد آپ لوگوں کو عوامی کام کرنے میں ہم ہر وقت آپ کے ساتھ رہے گے. اسی کے ساتھ اپنے منفرد انداز میں اہلیانِ گرووار وارڈ کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے نوجوان، آپ کے بچوں پر آفت آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گئے تب شیخ آصف فکر مند نہیں ہوئے اور خود کے خاندان پر مصیبت آئی تو اجیت دادا پوار کی گود میں جا بیٹھے. کیا ایسی دوگلی لیڈر شپ کو آپ لوگ قبول کریں گے؟ موجودہ رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی دونوں کے روابط فرقہ پرستوں سے گہرے ہیں. وقت آنے پر عوام کے بیچ ہم لائیں گے.
آج کی اس پُرجوش میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے گرووار وارڈ کے ذمہ داران افراد پیش پیش رہے. ساتھ ہی ساکنان گرووار نے اس میٹنگ میں کثیر تعداد میں شرکت کی.