مشہور خبریں

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کی خانوادہ شیخ رشید سے تعزیت پیش کرنے مالیگاوں آمد

مالیگاؤں : 10 اگست /  مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار 12 اگست اتوار کو مالیگاوں تشریف لا رہے ہیں ۔ذرائع سے ملی تفصیلات کے اجیت پوار خاندیش دورہ پر ہیں ۔انہوں نے ناسک شہر اور ضلع کے مختلف تعلقوں سمیت مہاراشٹر کا دورہ شروع کیا ہے اور اب موصوف خاندیش دورہ پر نکل رہے ہیں ۔اسی درمیان نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار مالیگاؤں شہر میں بھی مختصر وقفہ یعنی آدھا پون گھنٹہ مالیگاؤں میں رہیں گے ۔اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق مرحوم شیخ رشید کے انتقال کے بعد پہلی دفعہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار مالیگاؤں آرہے ہیں اور موصوف مرحوم شیخ رشید کے اہل خانہ سے ملاقات کرینگے ۔خانوادہ شیخ رشید سے مرحوم شیخ رشید کے انتقال پر تعزیت پیش کرینگے ۔نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار 12 اگست کو شام میں 7 بجے ہزار کھولی شیخ رشید کے پرانے مکان پر تشریف لا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں نمائندہ کو جب اجیت پوار کے آنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے آصف شیخ رشید سے معلومات طلب کی ۔اس پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ مرحوم شیخ رشید کے انتقال پر انہوں نے تعزیتی کلمات پیش کئے تھے لیکن اب اتوار کو نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار خود مالیگاؤں شہر پہنچ کر شیخ رشید خانوادہ سے تعزیت کرینگے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ مختصر دورہ اجیت پوار کا ہے ۔اس کے بعد وہ جلگاؤں دورہ پر روانہ ہوجائیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.