مشہور خبریں

ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک ہفتہ : ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کے لیے فطرت کی بہترین خوراک ،پیدائش کے فوری بعد بچے کو جنم گھٹی، شہد ، ارنڈی کا تیل دینے سے پرہیز کرنا چاہئے : سی سی ڈی ٹی

مالیگاؤں / شہر میں سی سی ڈی ٹی کی جانب سے یکم اگست سے سات اگست تک ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کا ہفتہ جوش و خروش سے منایا گیا ، جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر عوام سے نوزائیدہ بچوں کی صحت پر خطاب کئے گئے ،
جس میں یہ بتایا گیا کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کے لیے فطرت کی بہترین خوراک ہے ، اس سے مدافعتی نظام کو بڑھاوا ملتا ہے ، ماں کا دودھ اینٹی باڈیز، انزائمز اور خون کے سفید خلیات سے بھرپور ہوتا ہے جو بچے کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ ...
علمی ترقی: مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دودھ پلانے سے بچے کی علمی نشوونما پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔
ماں کا دودھ بچے کیلئے بہت ہی ضروری ہےاور پیدائش کے ایک گھنٹہ کے اندر کولسٹروم، (پیلا گاڑھا دودھ) نہایت فائدہ مند ہے 

 ماں کا دودھ شفا بخش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے، دودھ پلانے سے بچے کا پیٹ بھرا رہتا ہے اور بچہ مطمئن ہوکر اچھی نیند بھی لیتا ہے، اور اس کی وجہ سے بچوں کو آنتوں کی بے شمار بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے اور بچے صحت مند نشوونما پاتے ہیں

اس تعلق سے شہر بھر میں سی سی ڈی ٹی کے سرکھشا پروجیکٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریلی، مدر میٹنگ، کارنر میٹنگ، ایوارنیس میٹنگ، وڈیو ایوارنیس، رنگولی اور مہندی ڈیزائن ، چھتری ڈیکوریشن، بینرس، سلوگن اور نعروں کے ذریعے، ڈرامہ اور اسٹریٹ پلے، مسجد و مدرسہ انواسمنٹ کے ذریعے بریسٹ فیڈنگ ویک پر اہم معلومات کو خطاب کیا گیا اور یہ یقینی بنایا گیا کہ چھ ماہ بچے کو صرف ماں کا دودھ ہی پلایا جانا چاہئے نیز پیدائش کے فوری بعد جنم گھٹی، شہد، ارنڈی کا تیل دینے سے پرہیز کرنا چاہئے،یہ ایک ہیلتھ ایوارنیس پروگرام تھا، جس میں شہر بھر سے ہیلتھ سینٹرز، آشا، اے این ایم، آنگن واڑی ورکزر، ہیلتھ ورکرز کے ساتھ سی سی ڈی ٹی ٹیم ایریا کی پرسن اور ممبرز نے بھی شرکت کی 
اس پروگرام کے ذریعے، نیما ون، نیما ٹو، عائشہ نگر ہیلتھ پوسٹ، مدنی نگر ہیلتھ پوسٹ، گولڈن نگر ہیلتھ پوسٹ، آئی ایم اے، سوموار وارڈ ہیلتھ پوسٹ، گرو وار ہیلتھ پوسٹ اور ان سے متصل علاقوں میں ہیلتھ نمائندوں نے  پیدل مارچ اور میٹنگ ارینج کی گئی جس میں شہر بھر سے دو ہزار افراد نے مختلف پروگراموں میں شمولیت کی اور یہ یقین دہانی کروائی کہ بچے کو بازار کا پیکٹ کا دودھ نہ دیتے ہوۓ قدرتی خالص ماں کے دودھ کو فوقیت دی جاۓ گی اور بچے کے ساتھ ماں کا بھی ہر طرح سے خیال رکھا جاۓ گا. 
مندرجہ بالا پروگرام  ممبئی سے لوینا فرنانڈیس میڈم  اور شری رامچندر اڑسلے کی نگرانی اور صلاح سے طے گئے گئے 
 جسے مالیگاؤں سے محترمہ  شگفتہ سبحانی میڈم نے مختلف مقامات پر نہایت کامیابی سے ارینج کروایا  ،ان پروگراموں میں ایم او ایچ ڈاکٹر جے شری آہیر، ڈاکٹر الکا بھاوسار میم کے ساتھ  تمام ایم اوز  انہی کے ساتھ ہیلتھ آؤٹ ریچ میں نسیم آپا، سونالی یادو، فاطمہ شیخ، عائشہ رضوان، کامنی راہل، سمیہ مختار، بلقیس حمزدین، اور ساجدہ آپا نے بہت محنت کی اور ہر جگہ پیش پیش رہے. ہم تمام ہی ہیلتھ ورکرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.