مشہور خبریں

ناند گاؤں - منماڑ روڈ پر دلخراش حادثہ ، ایک خاتون اور ایک مرد کی موت ، 4 افراد شدید زخمی

مالیگاؤں / ناندگاؤں میں ناندگاؤں-منماڑ  ہائی وے پر آج (26 ستمبر ) صبح کی اولین ساعتوں میں ایک خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔  اس حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

 اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں موہاڈی ناسک کے شیواجی بھاسکر دیشمکھ (عمر 60 سال )، اوشا نارائن مہاجن، پاچورا، جلگاؤں (60سال) کی موت ہوگئی ہے ۔  جبکہ زخمیوں میں (1) آشا شیواجی دیشمکھ (55سال)، (2) وکاس شیواجی دیشمکھ (35سال) دونوں ساکن موہاڈی ناسک ، (3) نارائن سکھدیو مہاجن (70سال ) ، (4) گیا بائی دیشمکھ (60سال) ساکن موہاڈی شامل ہیں۔  ۔

 ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔  نیز یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں کاریں درحقیقت کچل گئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.