مالیگاؤں (پریس ریلیز) جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے پلیٹ فارم کو بار بار سیاسی مفاد کیلئے استعمال کرنے کے کل بھی ہم مخالف تھے اور آج بھی ہیں کیونکہ عوامی چندے سے جمعیت کا نظام چلتا ہے لیکن ہمیشہ اسے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔اس تعلق سے فتح میدان کے احتجاجی مظاہرے میں اپنی تقریر کے دوران بنگلہ دیش کا ذکر کیا تھا ۔ جہاں روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کا کیمپ لگا ہوا تھا ۔ کل ہند جمعیت علماء کی طرف سے امدادی فنڈ ریلیف بھیجی گئی تھی جس کی ہم تعریف کرتے ہیں لیکن مقامی جمعیت کے صدر بنگلہ دیش جاکر سیاسی تصویر کشی کروائے تھے۔
جس کی میں نے مخالفت کرنے کیلئے ایسا بیان دیا ہے ۔جسکا غلط مطلب نکالا جارہا ہے ۔جبکہ ہم بھی جمعیتہ علماء کے ممبر ہیں ۔اور ہم اکابرین جمعیت کی عزت و احترام کرتے ہیں اور ہم سب بھی جمیعت کی آواز پر چندہ دیتے ہیں ۔لیکن اسی جمیعت کے پلیٹ فارم کے سیاسی استعمال کی مخالفت کرتے ہیں پھر بھی میری باتوں اور میرے الفاظ سے کسی کا دل دکھا ہو تو معذرت خواہ ہوں ، اس طرح کی پریس ریلیز حاجی خالد شیخ رشید کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔