مالیگاؤں / اپنی سیاسی روٹی سیکنے اور سیاسی دکان چلانے کیلئے جمعیت علماء پر تنقید انتہائی غیر مناسب سزا کا حقدار ہے جمعیت علماء ایک تحریک ہے جمعیت علماء ملک کے اکابرین کی یہ جماعت بلا تفریق مذہب و ملت، ذات برادری اور سیاست سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناۓ ہوئے ہیں مسلمانانِ ہند کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف متحد ہوکر سڑک سے لے کر ایوانِ حکومت تک ن صرف نمائندگی کرتی ہے بلکہ پریشان حال افراد کی دادرسی بھی کیا کرتی ہے مقامی سیاسی صورتحال کے تناظر میں جمعیت علماء پر وقتاً فوقتاً تنقید بڑھ رہی ہے ساتھ ہی ساتھ بعض اشرار پسند عناصر سوشل میڈیا پر بھی بغض وعناد کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو سراسر غلط ہے اسی تناظر میں کل فتح میدان میں ایک کارنر میٹنگ میں سابق MLA شیخ آصف کے چھوٹے بھائی خالد حاجی نے جمعیت علماء پر تنقید کرتے ہوئے غیر مناسب غیر اخلاقی جملوں کا اظہار کیا اور کہا کہ جمعیت علماء مدنی روڈ بنگلہ دیش میں فنڈنگ کرتی ہے اس طرح کے معاملات کو جمعیت علماء برداشت نہیں کرے گی اور ایسے افراد کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کرے گی بلکہ ٹھوس اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے، اس طرح کا فیصلہ آج دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ پر منعقد ایک میٹنگ میں کیا گیا، جسکی صدارت مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کی ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے موجود ارکان جمعیت اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مَیں نے کبھی بھی جمعیت علماء کا استعمال سیاست کے لئے نہیں کیا ہے جمعیت علماء سے جڑے افراد اپنے موقف کیلئے آزاد رہا کرتے ہیں، صدر موصوف نے کہا میٹنگ میں جن افراد تجاویز اور مشورے پیش کیے ہیں اس پر عمل درآمد کرنے کیلئے جمعیت علماء غوروخوض کرے گی ساتھ ہی ساتھ جمعیت علماء پر جن افراد نے الزام عائد کیا ہے انکے ذریعے مالی اور اراضیات کی زیادتی کا شکار افراد کو انصاف دلانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ یہ الزامات سنگین ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے آنے والے دنوں میں اس ضمن میں جمعیت علماء کی جانب سے کارنر میٹنگ، جلسہ، پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے اور صحیح صورتحال عوام تک واقف کرانے کی ضرورت پر زور دیا میٹنگ میں عبدالمالک بکرا، عمران انجینئر، قاری عبدالجلیل جلیلی، عبدالرحمن پیارے، عبدالعلیم فلاحی حافظ فیضان، مولانا شفیق فلاحی وغیرہ نے تجویز و مشورہ پیش کیے جنرل سیکرٹری عبدالمالک سیٹھ بکرا نے کہا کہ قانونی صلاح و مشورہ جاری ہے ضرور اقدامات اٹھائے جائیں گے میٹنگ کے ایجنڈے کی خواندگی مولانا عمران اسجد ندوی نے کی ہے اس موقع پر حاجی محمد مکی سیٹھ، انیس فہمی، مفتی حفظ الرحمن، مولانا شفیق فلاحی، قاری توصیف، عبدالخالق فارقلیط، فقیر محمد، سہیل ماسٹر،عمر فاروق، عبدالسلام چاچا، عبیدالرحمان سیوک، مجیب کابل، مولانا عبدالرحمن عبدالخالق عرفان مرغا والے وغیرہ سمیت جمعیت علماء سے جڑے درجنوں افراد موجود تھے.
سیاسی مفاد کیلئے جمعیت علماء پر تنقید کرنا منظم طریقے سے سیاسی انتقام لینا ہے ،جمعیت علماء مدنی روڈ پر بنگلہ دیش میں فنڈنگ کے غلط الزام سے مذمتی تجویز کے ساتھ قانونی کارروائی پر اتفاق ، مالی اور اراضیات کی زیادتی کا شکار افراد کو انصاف دلانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے یہ سنگین الزامات ہے : مفتی اسمٰعیل قاسمی
0
ستمبر 26, 2024