مشہور خبریں

حکومت کو وقف ایکٹ میں ترمیم کی بجائے وقف املاک کے تحفظ کے لئے مثبت قدم اٹھانا چاہئے ،وقف ترمیمی بل کے خلاف سماج وادی پارٹی کی جانب سے جے پی سی کو تحریری اعتراضات و مشورے


ممبئی /  مرکزی حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرنے والے وقف ترمیمی بل کی لوک سبھا میں سماج وادی پارٹی سمیت انڈیا الائنس کی سبھی پارٹیوں نے زبردست مخالفت کی. اس مخالفت کا نتیجہ رہا کہ حکومت مجبوراً اسے لوک سبھا میں پاس نہیں کرا سکی اور اس بل کو سبھی پارٹیوں کی ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنا پڑا. گزشتہ دنوں مزکورہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو ملک بھر سے بذریعہ ای میل اعتراضات و مشورے روانہ کئے گئے. اب کمیٹی کے صدر و اراکین مخلتف جگہوں پر پہنچ کر عوامی رائے و اعتراضات پر شنوائی کر رہے ہیں. اسی سلسلے میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی دو روزہ شنوائی ممبئی کے سانتاکروز علاقے میں تاج ہوٹل میں منعقد ہوئی. 
اس شنوائی میں مالیگاؤں شہر کی جانب سے سیاسی پلیٹ فارم سے نمائندگی کی غرض سے شہر سماج وادی پارٹی صدر شانِ ہند نہال احمد و مستقیم ڈِگنیٹی نے حاضر رہ کر اپنے مشورے و اعتراضات مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال اور رکن نِشیکانت دُوبے کو تحریری طور پر سونپتے ہوئے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کی. ساتھ ہی کمیٹی کے روبرو موقف رکھا کہ وقف ایکٹ میں ترمیم کرنے سے مسلمانوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا. حکومت کو وقف ایکٹ میں ترمیم کی بجائے وقف املاک کے تحفظ کے لئے مثبت اقدام اٹھانے چاہئیں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.