مشہور خبریں

جمعہ کو ایک دن کیلئے اسکول بند کر ممبئی دھرنے میں شرکت کی جائے ،ہیڈ ماسٹر اسکول انتظامیہ اور ٹیچرس سے شکشک سمنوئے سنگھ کی اپیل


ممبئی / مہاراشٹر میں جزوی طور پر امداد یافتہ اسکولوں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو صحیح تنخواہ کی سبسڈی حاصل کرنے کے لیے، ریاست کے تمام معزز اساتذہ اور پرنسپلوں سے عاجزانہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اسکول ایک دن کیلئے بند کردیں اور اپنے ماتحت تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے اپیل کریں کہ وہ آزاد میدان، ممبئی میں جاری ہنکار احتجاج میں حصہ لینے کے لیے ممبئی پہنچیں ۔ دراصل ٹیچرس کو اپنے حقوق کے لیے جمعہ کو آزاد میدان میں حاضر ہونا چاہیے۔

اس سلسلے میں ضلع کے معزز ایجوکیشن آفیسر کو بیان دینے کے لیے ہیڈ ماسٹر صاحبان کو لیٹر کا فارمیٹ بھیجا گیا ہے۔ آپ اس پر اپنے نام کے ساتھ دستخط کر کے معزز ایجوکیشن آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔اس طرح کی اپیل شکشک سمنوئے سنگھ آزاد میدان، ممبئی کی جانب سے کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.