ممبئی / بالی ووڈ اداکار گووندا کی ٹانگ میں گولی لگی۔ حادثہ آج صبح ساڑھے 5 بجے اس وقت پیش آیا جب وہ بندوق کو صاف کررہے تھے ۔
گولی ان کے گھٹنے میں لگی ہے ۔ فی الحال وہ کریتی کیئر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
معلوم ہوکہ کے سپر اسٹار گووندہ کو گولی لگنے کی خبر سے شائقین میں سنسنی پھیل گئی تھی ، جس کے بعد اس واقعے پر گووندا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔
گووندا نے ایک آڈیو کلپ کے ذریعے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اسے سرجری کے بعد نکال لیا گیا ہے۔ میں ڈاکٹروں اور تمام مداحوں کا بہت شکر گزار ہوں۔
میں آپ کی محبت اور تشویش کے لیے دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں"، اس طرح کا اظہار انہوں نے آڈیو کلپ میں کیا ہیں۔ گووندا نے یہ آڈیو ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد ریکارڈ کی تھی ۔ اس کے ذریعے انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں معلومات دی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گووندا کی بائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ گولی چلنے کی آواز سن کر گھر میں موجود لوگوں نے دوڑ کر انھیں زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ، یہ واقعہ صبح 5.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ جوہو پولس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ گووندا کی حالت بھی مستحکم ہے ۔