مشہور خبریں

یہ مفتی صاحب اسماعیل کا کارنامہ نہیں ، ریاستی حکومت کی ایماء پر کارپوریشن کی جدوجہد سے 9 کروڑ روپے بیت الخلاء کیلئے منظور ہوا : اسلم انصاری ،مالیگاؤں سینٹرل و آؤٹر کیلئے 55 مقامات پر بیت الخلاء کی درستی و تعمیر کیلئے فنڈز ریلیز ، مفتی اسمٰعیل نے پھر جھوٹ کا سہارا لیا : شکیل بیگ


مالیگاؤں : 16 دسمبر / مالیگاؤں سینٹرل کیلئے نو کروڑ ایکتس لاکھ بہتر ہزار نو سو بہتر روپے کے بجٹ سے شہر کے مختلف مقامات پر بیت الخلاء کی تعمیر و درستی کیلئے جو فنڈ منظور ہوا ہے وہ مالیگاؤں کارپوریشن کی جدوجہد سے ہوا ہے ،اس ضمن میں مرکزی حکومت نے ملک بھر میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت مہاراشٹر حکومت کو بھی سوچھ مہاراشٹر ابھیان کے تحت کئی سو کروڑ کا فنڈ فراہم کیا ہے اور اس کیلئے دسمبر 2023 میں مہاراشٹر سوچھ ناگری ابھیان کے تحت مالیگاؤں کارپوریشن کو مکتوب موصول ہوا تھا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی حدود میں ایسی بیت الخلاء جو 2014 سے پہلے تعمیر کی گئی تھی اسے درست کیا جائے اور اگر مزید بیت الخلاء کی ضرورت ہو تو اس کا بھی ذکر کرتے ہوئے نشاندہی کیساتھ علاقہ وائز پوری تفصیلی ڈیمانڈ مہاراشٹر حکومت کے سوچھ مہاراشٹر ناگری ابھیان کو روانہ کی جائے ۔اس لیٹر کے بعد مالیگاؤں کارپوریشن نے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کی نگرانی میں شہر کے 55 مقامات کا سروے کرتے ہوئے ایک ڈیمانڈ مہاراشٹر حکومت کو روانہ کی جس میں مالیگاؤں آؤٹر کیلئے 22 مقامات اور بقیہ مالیگاؤں سینٹرل کیلئے بیت الخلاء کی تعمیر و درستی کا پر پوزل حکومت کو روانہ کیا ۔اسی ضمن میں مہاراشٹر حکومت نے مالیگاؤں کارپوریشن کے نام لیٹر جاری کرتے ہوئے نو کروڑ ایکتس لاکھ بہتر ہزار نو سو بہتر روپے کا فنڈ منظور کیا ۔
اس طرح کی تفصیلات آج ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے شکیل جانی بیگ و اسلم انصاری نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں حیرت اس بات کی ہورہی ہیں کہ شہر کے اہم مقام پر فائز ایک رکن اسمبلی جو اتفاق سے عالم دین و مفتی بھی ہیں اور ابھی الیکشن کامیاب ہونے کے بعد بھی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں ۔اسلم انصاری نے کہا کہ مفتی اسماعیل ابھی بھی سفید جھوٹ بول رہے ہیں یہ کام کارپوریشن انتظامیہ کا ہے ۔اسلم انصاری نے کہا کہ حکومت نے از خود پروپوزل منگوایا اور کارپوریشن نے صرف سینٹرل حلقہ اسمبلی نہیں بلکہ پوری کارپوریشن حدود جس میں سینٹرل و آؤٹر کا شمار ہوتا ہے کا سروے کرتے ہوئے 55 مقامات کی لسٹ تیار کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کو روانہ کی اور اسی ڈیمانڈ پر حکومت نے کارپوریشن کے نام منظوری کا لیٹر جاری کرتے ہوئے فنڈ ریلیز کیا ہے ۔اس موقع پر تفصیل کے ساتھ شکیل جانی بیگ نے بھی یہی ساری معلومات دی اور کہا کہ مفتی اسماعیل قاسمی جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے جو پریس کانفرنس لیکر سنڈاس کیلئے نو کروڑ ایکتس لاکھ بہتر ہزار نو سو بہتر روپے کی منظوری کا کریڈٹ لیا ہے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔یہ کام کارپوریشن کا ہے ۔لہٰذا عوام سمجھ لیں کہ ابھی بھی مفتی اسماعیل جھوٹ بول رہے ہیں ۔اسلم انصاری اور شکیل بیگ نے کہا کہ ابھی ابھی مہاراشٹر حکومت بنی ہے اور ابھی تک منتری کو وزارت تقسیم نہیں ہوئی کسی کو فنڈز نہیں دیئے گئے ہیں لیکن مفتی اسماعیل قاسمی کریڈٹ لینے کیلئے جد بازی میں جھوٹ کا سہارا لیکر اپنی الو سیدھا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ جھوٹ بول کر الیکشن تو جیت گئے ہیں اب بس بھی کرو کب تک جھوٹ کا سہارا لینگے اور عوام کو گمراہ کرتے رہیں گے ۔اسلم انصاری اور شکیل بیگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ یہ بیت الخلاء کیلئے جو فنڈ منظور ہوا ہے وہ کارپوریشن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے مفتی اسماعیل کا کوئی کارنامہ نہیں ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.