مشہور خبریں

خاتون حجن گرلس اسکول کے فعال ومحنتی کلرک زبیر احمد نورالہدی کو ضلعی سطح کا بیسٹ کلرک ایوارڈ


مالیگاؤں / 30 نومبر 2024 بروز سنیچر خاتون حجن گرلس اسکول کے فعال ومحنتی کلرک زبیر احمد نورالہدی کو ضلعی سطح کا بیسٹ کلرک کے ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد اسکول میں کیا گیا اس موقع پر اسٹیج پر چنتامنی ایجوکیشنل سوسائٹی کے ارکان اور شہر کے دیگر اسکولوں کے ذمہ داران موجود تھے تمام ہی مہمانان کی خدمت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا گیا اسکول ہذا کے کلرک محترم زبیر احمد کی بہترین خدمات کے پیش نظر ادارے کی جانب سے موصوف کا بھی شال اور گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا ،
اسی طرح چنتامنی ایجوکیشنل سوسائٹی کے ارکان نے مومنٹو شال و گلدستہ دے کر استقبال کیا شہر کی دیگر اسکولوں کے کلرک حضرات نے بھی زبیر سر کی خدمت میں گلہائے عقیدت و تحائف پیش کر کے ان کی کاوشوں کی سراہنا کی بعدہ مہمانان اکرام کے اپنے تاثرات میں چنتامنی ایجوکیشنل سوسائٹی کے رکن محترم پان پاٹل صاحب نے زبیر سر کی اسکول کی ترقی کے لیے ضلعی سطح پر کیے گئے کاموں کی تعریف کی اسی طرح معزز مہمانوں میں محترم عبد الوھاب سر،ایوب سر،اورانیس سر نے طلبہ کے ڈسپلن اور زبیر کی لگن اور کاموں کی سراہنا کرکے حوصلہ افزائی کی اس تقریب کے صدر اسکول ہذا کے چیرمین محترم امتیاز قیصر سر صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں تمام ہی اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو ٹیم ورک پر زور دیا اور اسکول کی روز اول سے آج تک کی ترقی میں زبیر سر کے کردار کی تعریف کی اسکول ہذا کے معلم ندیم سر کے رسم شکریہ سے پروگرام کا اختتام ہوا نظامت کے فرائض وارثہ مس نے انجام دیے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.