مشہور خبریں

مالیگاؤں پاور لوم صنعت کیلئے حکومت اسکیمات بناۓ اور جاری گورنر کی تجویز میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی شامل کریں مفتی اسمٰعیل قاسمی ،غنڈہ گردی چوری ڈکیتی قتل و غارت گری پر قدغن لگے امن شانتی اچھے ماحول والا شہر بنے ضروری ہے پولس کمشنریٹ آفس بنایا جائے ،نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور اس کا استعمال و کاروبار کرنے والوں کا خاتمہ ہو نارکوٹس آفس کا قیام عمل میں لایا جائے

مالیگاؤں /  مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی اپنے تیسری میعاد ٹرم کے پہلے اسمبلی اجلاس ناگپور میں ایوان کے تیسرے دن مالیگاؤں شہر کیلئے اصل نمائندگی کرتے ہوئے آواز اٹھائی مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے اسپیکر کے نام پکارنے کے بعد شہر کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گورنر کے بھاشن پر مجھے لب کشائی کا موقع دیا مَیں آپکا اسپیکر کا شکرگزار ہوں، مہا یوتی سرکار نے لاڈلی بہنا اور لاڈلا بھاؤ جیسی اسکیمات کے ذریعے دوبارہ اپنی حکومت بنائی ہے مَیں مہا یوتی سرکار کو دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں مَیں جس سینٹرل اسمبلی حلقے 114 سے چن کر آیا ہوں میرا اسمبلی حلقہ پاور لوم ٹیکسٹائل سٹی ہے راجپال نے اپنے بھاشن کیلئے 62 عنوانات کو شامل کیا ہے لیکن ٹیکسٹائل انڈسٹری جو ملک میں شیتی کھیتی کے بعد دوسری سب سے زیادہ روزگار دینے والی صنعت ہے اسکا کہیں گورنر بھاشن پر کوئی تذکرہ نہیں ہے مالیگاؤں میں سادہ پاورلوم Plain Powerloom ہے اور حکومت جو بھی اسکیمات بناتی ہیں وہ جدید Modern پاورلوم کیلئے بناتی ہے لیکن سادہ پاورلوم کیلئے کوئی اسکیم نہیں بنتی ہے مَیں آپ اسپیکر کی معرفت مرکزی و ریاستی حکومت سے مطالبہ و گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ سادہ پاورلوم صنعت کیلئے جو کھیتی کے بعد دوسری سب سے زیادہ روزگار دینے والی صنعت ہے اسکے لیے ایسی کوئی اسکیم بنانا چاہیے جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے جڑے ہوئے لوگوں کو اسکا فائدہ حاصل ہو، اسی طرح میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ میرے اسمبلی حلقے میں سٹہ جگار نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور اس کا استعمال گانجہ کتّا گولی جسے الپرازولم کہتے ہیں ان جیسے نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت بڑے لوگوں کی سرپرستی میں یہ کاروبار ہوتا ہے پولس انتظامیہ اس سلسلے میں جیسی کاروائی کرنے چاہیے اس ضمن میں پولس پرشاسن ویسی کاروائی نہیں کرتی ہے پولس ڈپارٹمنٹ کا ایسا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پولس نفری تعداد کم ہے پولس بل کم ہونے کی وجہ سے ہم کاروائی نہیں کرپاتے ہیں میرا یہ مطالبہ ہے آپکی معرفت کہ حکومت مالیگاؤں تعلقہ کو پولس کمشنریٹ آفس بنایا جائے، تاکہ پولس کی نفری تعداد بڑھے اور گناہ گاروں کے خلاف کاروائی کرنے میں آسانی ہو مزید یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نشہ آور اشیاء کے کاروبار پر بندش لانے کیلئے نارکوٹس آفس کا قیام کیا جانا چاہیے اور نارکوٹس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس آفس نہ ہونے کی وجہ سے پولس کاروائی نہیں کرپاتی ہیں انکو انتظار کرنا پڑتا ہے متعلقہ نارکوٹس آفس کی ٹیم مالیگاؤں آنے کے بعد اس سلسلے میں کاروائی کریں گی سٹہ جگار بہت بڑے پیمانے پر ہوتا ہے اور پولس ڈپارٹمنٹ کی کھلی مدد سے ہوتا ہے انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے انکی وجہ سے شہر کے اندر غنڈہ گردی دادا گیری چوری چماری قتل و غارت گری بہت زیادہ ہیں میرے اسمبلی حلقے میں اسمبلی الیکشن کے رزلٹ نتائج آنے کے بعد آج صورتحال یہ ہے کہ جو میرے ہمدرد تھے میرے ساتھ کام کرنے والے رضاکار لوگ تھے انکو ٹارگٹ کرکے انکی موٹر-سائیکل روزانہ چوری ہورہی ہے آپ اگر پولس ڈپارٹمنٹ سے ریکارڈ رپورٹ حاصل کروں گے تو ایک دن بھی ایسا نہیں ہوتا جس میں دو چار موٹر سائیکل چوری نہ ہوئی ہو آج اسوقت پورے مہاراشٹر کے اندر امن شانتی قائم رہے اسکے لیے بہت ضروری پولس کمشنریٹ آفس بنایا جائے اور نارکوٹس آفس کا قیام عمل میں لایا جائے سٹہ جگار کا کاروبار کرنے والوں پر روک لگائی جائے اور جو چوری ڈکیتی ہوتی ہے اسکو روکنے کیلئے کوئی موثر اقدامات کاروائی کی جائے ایکدم ٹارگٹ نشانہ بناکرکے لوگوں کی موٹر سائیکل چوری کی جا رہی ہے اور پولس انتظامیہ کی طرف سے کوئی مضبوط اچھی کارروائی کارکردگی دیکھائی نہیں دے رہی ہیں میری آپکی کی معرفت مطالبہ ہے اس تین چار اہم مسائل کے حل کیلئے کاروائی ہو اس پر کاروائی ہونے کے بعد کوئی ٹھوس اچھا رزلٹ نتائج ملے مجھے کہنے کا موقع دیا مَیں آپکا بہت بہت شکر گزار ہوں جے ہند جے مہاراشٹر.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.