مشہور خبریں

جامعہ محمدیہ منصورہ میں " مصنوعی ذہانت (Artifial Intelligence)" کے متعلق طلبہ کی رہنمائی


دسمبر۲۱/ ۲۰۲۴, بروز جمعرات ڈاکٹر خورشید اشرف اقبال حفظہ اللہ عمید الکلیہ کی صدارت میں كلية اللغة العربية والدراسات الإسلامية بالجامعة المحمدية منصورة ماليغاؤن کے اسمبلی ہال میں " مصنوعی ذہانت " سے متعلق ایک مختصر پروگرام رکھا گیا جو الحمد اللہ کافی مفید رہا۔

کلیہ کے ایک طالب علم عبد المقتدر محمدی کی تلاوت سے بزم کا آغاز ہوا نظامت کی ذمہ داری شیخ علی محمد محمدی مدنی (استاد کلیہ) نے بحسن و خوبی نبھائی ، عمید الکلیہ نے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے مقرر خصوصی کا تعارف پیش کیا کہ آج ہمارے درمیان محترم ڈاکٹر راشد علی صاحب موجود ہیں جو کمپیوٹر انجنیرنگ سے ڈاکٹریٹ کئے ہوئے ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انجینیرنگ سے منسلک ہیں۔
 بعد ازاں مقرر خصوصی ڈاکٹر صاحب موصوف نے مصنوعی ذہانت کی اہمیت ، افادیت ، ضرورت نیز بقدر ضرورت اس کے محتاط استعمال اور اس سے ہونے والے سماجی، اخلاقی ، معاشی اور انسانی نقصانات پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ طلبہ و طالبات کلیة اللغه و کلیہ عائشہ اس معلوماتی لکچر سے خوب محظوظ و مستفید ہوئے ۔ 

الحمد للہ اس قسم کے پروگرام طلبہ کے علمی ذخیرہ میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں اور جامعہ اس قسم کے پروگرام کے لئے اپنے دریچے ہمیشہ وا رکھتا ہے۔ رئیس الجامعہ جامعہ محمدیہ منصوره محترم ارشد مختار محمدی حفظ اللہ اس سلسلے میں خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں کہ وہ نہ صرف اس قسم کے پروگراموں کی اجازت دیتے ہیں بلکہ تمام اداروں کے ذمہ داران اس سلسلے میں حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.