مالیگاؤں / ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر ہوٹل فاؤنٹین کے قریب اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بورڈ کی بس اور ایک مال ٹرک کے درمیان ہونے والے ایک بڑے حادثے میں بس ڈرائیور سمیت کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی صحیح تعداد ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔
پمپلگاؤں ڈپو کی ایس ٹی بس نمبر MH-14-BT-3327 ناسک سے املنیر جا رہی تھی کہ سامنے سے تیز رفتاری سے آ رہے ایک مال ٹرک RJ-11-GC-3608 سے ٹکرا گئی ۔ سامان سے بھرا ٹرک فاؤنٹین ہوٹل کے سامنے ہائی وے پر ڈیوائیڈر عبور کر رہا تھا کہ بس سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا پہیہ اور ڈرائیور کا کیبن کچل گیا۔
مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کی ۔ زخمیوں کو ایمبولینس میں مالیگاؤں کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بس ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
