ناسک/ ساتپور کے شرمک نگر علاقے میں واقع پارتھ پیلس کی 100 فٹ سڑک پر بدھ کی رات تقریباً 11 بجے ایک 22 سالہ نوجوان پر کوئتہ سے کئی وار کر ہلاک کر دیا گیا ، وہیں دوسری جانب جمعرات کو دوپہر میں اندرا نگر علاقے میں ایک اور نوجوان کے قتل کو واردات پیش آئی جس سے ناسک ضلع میں ہلچل مچ گئی ہے ۔
بدھ کو رات ہوئی قتل کی واردات میں ملی معلومات کے مطابق متوفی کا نام جگدیش عرف بھیا وانکھیڑے (عمر 22 سال) ہے اور وہ شرمک نگر میں رہتا تھا۔ ان کا آبائی گاؤں سٹانہ ہے۔ جب وانکھیڑے ایک کمپنی میں کام کرنے کے بعد رات کو گھر لوٹ رہے تھے، کچھ شرارتی غنڈوں نے اسے راستے میں روک لیا۔
اس وقت انہوں نے دو پہیہ گاڑی پر سوار وانکھیڑے سے رقم کا مطالبہ کیا۔ تاہم جب اس نے رقم دینے سے انکار کیا تو اس پر کوئتہ سے پے در پے وار کیا گیا ، جس کے بعد کچھ ہی لمحوں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسکی موت واقع ہوگئی . اس واردات کی وجہ سے ناسک شہر میں جرائم نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے ، ابھی بدھ کی رات ہوئے اس قتل کی واردات کو چند گھنٹے ہی گزرے تھے جمعرات کی دوپہر اندرا نگر علاقے میں سیل پیٹرول پمپ کے پاس راشد ہارون شیخ نامی نوجوان کا قتل ہو گیا ، اس قتل معاملے کے ملزم کا تعلق امبڈ علاقے سے بتایا گیا ہے ، معلوم ہوکہ قتل کی وجہ پرانی رنجش بتائی گئی ہے ، قتل کی واردات اس وقت پیش آئی جب مقتول راشد شیخ سالگرہ کی تقریب منانے کے لئے بکنگ کرنے جارہا تھا ۔ ایک کے بعد ایک ہوئی قتل کی دو وارداتوں سے ناسک شہر میں امن و امان کے مسلہ کھل کر سامنے آگیا ہے ۔ تادم تحریر دونوں معاملوں میں پولیس تفتیش کررہی ہے ۔
