ناسک ضلع پریشد کے تینوں ایجوکیشن افسران معطل، بوگس تقرری کا شاخسانہ
0
اکتوبر 12, 2025
ناسک : 12 اکتوبر / ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر پروین پاٹل، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ادے دیورے اور اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ سدھیر پگار، جو مالیگاؤں کے پرائیویٹ سیکنڈری اسکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی جعلی تقرری کے الزام میں ایک مقدمہ درج ہونے کے بعد پولس تحویل اور فی الحال ناسک سینٹرل جیل میں عدالتی حراست میں ہیں، کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔دیورے، پاٹل اور پگار کو ناسک اقتصادی جرائم کی تحقیقاتی شاخ نے 9 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ انہیں پولس کی حراست میں بھی بھیج دیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کا دورانیہ 48 گھنٹے سے تجاوز کر گیا جو کہ کیس کی سنگینی اور عوام کے ذہنوں میں حکومت کے امیج کو ضرب پہنچاتا ہے۔ان معاملات پر غور کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔ انہیں گرفتاری کی تاریخ سے معطل کر دیا گیا تھا۔ناسک ضلع میں، پاٹل ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ہیں جبکہ دیورے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ہیں، پگار ناسک اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ ہیں اور فی الحال ZP بلڈھانہ میں سپرنٹنڈنٹ ہیں۔اسکول ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری تحصیلدار نے ان افسران کی معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
