مالیگاؤں / سروے نمبر 10 بادشاہ خان نگر مچھلی بازار میں صبح ساڑھے نو سے 10 بجے کے بیچ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک مکان میں آگ لگی کچے مکانات ہونے کی وجہ سے اچانک پانچ سے سات گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا علاقے کے نوجوانوں نے اگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی اور الحمدللہ اگ پر فوری طور پر قابو پایا گیا نوجوانوں کی مستعدی کی وجہ سے آس پاس کے مکانات کو آگ کی لپیٹ سے بچالیا گیا باریک گلیوں اور کچے مکانات کی وجہ سے اگ بہت تیزی سے بڑھ سکتی تھی ،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سماجوادی پارٹی کے لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے فوری طور پر متاثرہ مکانات کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی اور پنچ نامہ کی کاروائی کے لیے پولیس اور تلاٹھی آفیسران سے رابطہ کرکے موقع پر طلب کیا ،
مستقیم ڈگنیٹی نے موقع پر موجود میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے نوجوانوں اور فائر محکمہ نے آگ پر قابو پالیا ہے تلاٹھی آفیسران کو بلایا گیا ہے پولیس کو انفارم کیا گیا ہے پنچنامہ جاری ہے سبھی گھر کے کاغذات بری طرح جل گئے ہیں اور کچھ لوگوں کے پیسے کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے تعمیراتی نقصان بھی ہوا ہے کیونکہ جھونپڑپٹی کا حصہ ہے اور ہم یہی چاہتے ہیں کہ تلاٹھی یا سرکار کی طرف سے ان کی جو بھی مدد ہو سکے وہ اچھے ڈھنگ سے ہونا چاہیئے غریب افراد کی بستی ہے ان کی مالی مدد بھی ہونا چاہیے اور کاغذات بنانے کی ذمہ داری ہم لے رہے ہیں ان کے گھر کے لوگ سماجوادی پارٹی سے رابطہ کریں ان کے کاغذات بنانے کی ذمہ داری لیں گی ان کے لیے کوشش کریں گی کیونکہ اج کے وقت میں کاغذات کتنے اہم ہیں یہ ہم سب کو پتہ ہے اور سب کے گھروں میں جتنے کاغذات تھے سب جل گئے ہیں اس لیے تلاٹھی کو بھی ہم نے کہا ہے کہ سب سے اہم انفارمیشن یہ لکھو کہ کاغذات کیا کیا جلے ہیں کسی کا ایل سی جنم داخلہ راشن کارڈ ادھار کارڈ یا اور کوئی ضروری کاغذات ایک مکان میں اسکولی بچوں کے جنم داخلے اور اسکول کے دیگر کاغذات تھے وہ بھی کئی سو داخلے جل گئے ہیں وہ سب نوٹ کر لیں تاکہ آنے والے دنوں میں ان لوگوں کو کاغذات بنانے میں اسانی ہو ،
مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا ہے اسکی بھی معلومات لی جاری ہے الگ الگ وجوہات ہوتی ہے اکثر واقعات میں بجلی کمپنی کی غلطی کی وجہ سے ہی آگ لگتی ہے شارٹ سرکٹ کا معاملہ ہوتا ہے اب سمجھنے کی ضرورت یہ ہے کہ شارٹ سرکٹ بجلی کمپنی کی غلطی سے ہوا ہے یا کسی اور کی غلطی سے ہوا ہے یہ سامنے آنے کے بعد ہی کچھ بات ہوگی میں ڈائریکٹ کسی پہ فورا الزام لگا دینا مناسب نہیں سمجھتا انکوائری کر رہے ہیں اگر بجلی کمپنی کی غلطی سے شارٹ سرکٹ ہوا ہوگا تو ہم بجلی کمپنی کے اوپر بھی سخت ایکشن لینے کی طرف جائیں گے اور متاثرین کو انصاف دلانے کی کوشش کی جائے گی اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے ہمراہ ابواللیث انصاری، حاجی رئیس احمد کلن، شیخ شاکر، ناظم ڈرائیور، عابد ماما،شفیق بھوریہ سمیت علاقے کے سرکردہ افراد موجود تھے .
