مالیگاؤں : 12 اکتوبر / انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے قائد آصف شیخ رشید اور پارٹی کے ہارڈ ورکر حاجی نعیم قریشی کی تصویر کو پھاڑا گیا ۔برگ مین کمپنی کی ٹو وہیلر کے ہیڈ کو توڑا گیا ۔اور گاڑی کی سیٹ پر بلیڈ یا کٹر سے کاٹ کر پھاڑا گیا ۔جس سے ہزاروں روپے کا نقصان ہوا ہے اور ہمارے قائد آصف شیخ کی تصویر کو بھی پھاڑا گیا ۔اس وجہ سے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے اس طرح کی شکایت قلعہ پولس اسٹیشن میں درج کی گئی جس پر پولس نے نامعلوم افراد کیخلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 122/2025 BNS کی دفعہ 324(4) (5) 1 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔اس معاملے میں شیخ شعیب شیخ رفیق ساکن خیر آباد ہاؤس نمبر 32 مالیگاؤں نے شکایت میں بتایا کہ میں میری گاڑی سوزوکی برگ مین ایم ایچ 41 بی پی 5500 ڈاکٹر شفیق انصاری کے دواخانہ، نزد پانی کی ٹنکی اسلام آباد میں اسی مقام پر کھڑی تھی جب ہم دوا لیکر باہر نکلے تب ہماری گاڑی کی حالت انتہائی خستہ نظر آئی ۔
گاڑی کے ہیڈ(کھوپڑی) پر آصف شیخ اور نعیم قریشی کی تصویر چسپاں تھی جسے کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے پھاڑ دیا اور کھوپڑی کو توڑ دیا اسی طرح سیٹ کو بھی جگہ جگہ سے کاٹ دیا گیا ہے ۔موٹرسائیکل کی توڑ پھوڑ کی اور مالی نقصان پہنچایا ۔اس پر قلعہ پولس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔مزید تحقیقات پولس کررہی ہے ۔اس واقعہ پر انڈین سیکولر پارٹی کے ورکروں نے مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ حرکت بتایا ہے ۔
