مالیگاؤں / سروے نمبر 176 لبیک ہوٹل کے پاس خونخوار کتوں کا شکار ہوئے ڈھائی سالہ معصوم محمّد شہباز شیخ سلیم کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے میں معصوم بچے کی کتے کے کاٹنے سے ہوئی المناک موت پر سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران نے گہرا غم و افسوس ظاہر کیا ،
مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں پارٹی کے ذمہ داران بچے کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے پہنچے، اہلِ خانہ کی دلجوئی کی اور تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ خاندان کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی ،ساتھ ہی انہوں نے میونسپل کمشنر سے ملاقات کرکے اس طرح کے دل خراش واقعات پر روک لگانے،آوارہ کتوں پر قابو پانے اور حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے کے لیے فوری کارروائی کی پرزور درخواست بھی کرنے کا وعدہ کیا ، اس موقع پر اطہر حسین اشرفی، مسیح اللہ بیسٹ، ساجد شیخ پاپا لائٹ والا، آمین مقادم، یاسین مستری،صلاح الدین شیخ، تنویر اشرف، آمین مقادم، شکیل برتن والا، ابوالیث انصاری سمیت اہلیان سروے نمبر 176 موجود رہے ۔
