عضباء کمپوٹر کلاس میں مختلف کورسیس میں نمایا کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو عضباء سوسائٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ و انعامات کی تقسیم
0
دسمبر 02, 2025
مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر کی معروف سماجی تنظیم عضباء سوسائٹی رونق آباد کئی سالوں سے علاقے میں اپنی خاموش تعلیمی و سماجی خدمات پیش کرتی آرہی ہے ، اسی ضمن میں عضباء سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری کمپوٹر کلاس میں ہر سال کئی بچے کمپوٹر کورس مکمل کر ہنر مند بنتے آرہے ہیں ، معلوم ہوکہ عضباء کمپوٹر انسٹی ٹیوٹ میں کئی کورسس میں طلبا و طالبات کمپوٹر کی تعلیم سے مسلسل روشن ہو رہے ہیں ، گزشتہ روز اسی سلسلے میں عضباء کمپوٹر انسٹی ٹیوٹ میں جاری کورسیس کو مکمل کرنے والے طالبات کو سرٹفکیٹ و اچھی کارکردگی پر گفٹ سے نوازا گیا ، اس موقع پر علاقے کے سرکردہ افراد ریاض کچی صاحب ، پترکار جمال شیخ صاحب ، اسٹیٹ بروکر منظور قاضی صاحب ، اسٹیٹ بروکرطارق شیخ صاحب ، سراج حاجی مصالے والا صاحب ، ناصر آر ٹی اؤ ایجنٹ صاحب ، انصاری حاجی صاحب ، تنویر حاجی فرنیچر والا صاحب ، احمد صاحب ، سوسایٹی صدر پرویز خان صاحب و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ معلوم ہوکہ عضباء سوسائٹی نے طاہرہ پارک میں تعلیمی و سماجی خدمات کو مسلسل جاری رکھنے کے لئے ایک عمارت کی تعمیر کی ہے ، اب رونق آباد میں تنگ دامنی کا شکوہ کرنے والی یہ انسٹی ٹیوٹ اب طاہرہ پارک ک نئی عمارت میں چلائی جائے گی جہاں مضافاتی علاقے کے بچے اور بچیوں کو کمپوٹر و دیگر کورسس کے لئے دوردراز علاقوں میں جانا نہیں پڑے گا ۔ اس عمارت میں سبھی طرح کے کورسیس و خواتین کو ہنر مند بنانے کو کلاسوں کو جاری رکھنے کا عزم میں بھی عضباء سوسائٹی کے صدر و اراکین نے کیا ہے ۔
